بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

بیوی شوہر کا آخری دیدار کرنا چاہتی ہو جبکہ گھر اوپر فلیٹ میں ہو اور میت نیچے ہو

سوال

فوری مسئلہ پر ایک شخص کا انتقال ہوا ہے۔ بیوی شوہر کا آخری دیدارکرنا چاہتی ہے ۔گھر فلیٹ میں ہے میت نیچے رکھی ہوئی ہے کیا بیوی اس کام کیلئے گھر سے نکل کر نیچے آسکتی ہےیا نہیں۔

جواب

مذکورہ عورت کےلئےگھرسےنکلنےاورفلیٹ سےنیچےاترکرآنےکی گنجائش ہے لیکن بہتریہی ہے کہ وہ گھرمیں ہی رہےاورشوہرکےدیدارکےلئےبھی گھرسےنہ نکلے۔
:الدر المختار (2/ 106)رشيدية
(ويمنع زوجها من غسلها ومسها لا من النظر إليها على الأصح) … (وهي لا تمنع من ذلك) ولو ذمية۔
:البحر الرائق (4/ 259) رشيدية
 فالظاهر من كلامهم جواز خروج المعتدة عن وفاة نهارا، ولو كانت قادرة على النفقة ولهذا استدل أصحابنا بحديث «فريعة بنت أبي سعيد الخدري – رحمه الله تعالى – أن زوجها لما قتل أتت النبي – صلى الله عليه وسلم – فاستأذنته في الانتقال إلى بني خدرة فقال لها: امكثي في بيتك حتى يبلغ الكتاب أجله» فدل على حكمين إباحة الخروج بالنهار وحرمة الانتقال حيث لم ينكر خروجها ومنعها من الانتقال۔

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس