بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

برلن(جرمنی) سے جدہ فلائٹ میں احرام پہننے کا حکم

سوال

برلن( جرمنی) سے جدہ فلائٹ میں احرام پہننا کیا ضروری ہے؟ ان کا میقات کون سا ہے؟

جواب

برلن (جرمنی) سے جدہ کیلئےبراہ راست فلائٹ میں آنے والےشخص کیلئے میقات کی حدود میں “الجحفہ” آتا ہے ۔ جسے “ربیغ” بھی کہتے ہیں اور ایسے شخص کیلئے جدہ میقات کی حدودکے اندرآتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ احرام میقات سے پہلے باندھ لیا جائے ، جس کی بہترصورت یہ ہو سکتی ہےکہ گھر سے غسل کر کے احرام کی چادریں پہن لیں اور دو رکعت نفل بھی ادا کر لیں پھر جہازمیں سوار ہوں پھر میقات سے جہازگزرنے سے پہلے پہلے نیت کر کے تلبیہ پڑھ لیں۔
یاد رہے “الجحفہ” خانہ کعبہ میں حجر اسود کی بالکل مخالف سمت میں شامی کونے کی طرف واقع ہے یہ مکہ مکرمہ سے شمال مغرب میں 182 کلومیٹر ( 113میل)کے فاصلے پر واقع ہے یہ میقات یورپ بشمول جرمنی ،نارتھ امریکہ، ترکی ،شام ،مصر ،الجیریا ،سوڈان اور بہت سے افریقی ممالک کے لیے ہے۔ (ملاحظہ فرمائیں:فتویٰ دارالعلوم دیو بند : سوال نمبر 23154 اور معلم الحجاج مکمل و مُحشی عکسی:ص 84، مکتبہ خلیل، لاہور)۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس