اگرکوئی شخص اکیلافرض نمازاداکررہا ہو کہ اسی دوران جماعت شروع ہوجائےتواس صورت میں تفصیل یہ ہےکہ اگرمذکورہ شخص نےپہلی رکعت کاسجدہ کرلیاہوتونمازِفجراورنمازِمغرب میں اپنی نمازتوڑکرامام کےساتھ جماعت میں شامل ہوجائےاور ان دونمازوں کےعلاوہ بقیہ چار رکعت والی نمازوں میں اگرپہلی رکعت کاسجدہ کرلیاہوتو دورکعت مکمل کرکےسلام پھیردےاورامام صاحب کےساتھ جماعت میں شامل ہوجائے اوراگرتیسری رکعت کاسجدہ بھی کرلیاہوتونماز پوری کرے اوربعد میں نفل کی نیت سےامام کےساتھ شریک ہوجائے توبہترہےاگرچہ ضروری نہیں ہےلیکن فجر،عصراورمغرب کی نماز میں نفل کی نیت سےامام کےساتھ شریک نہ ہو۔