بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

اپنی بیوی اور ساس کے ساتھ سالی کو عمرہ پر لے جانا

سوال

میں اور میری بیوی عمرہ پر جانا چاہتے ہیں کیا ہمارے ساتھ میری ساس اور سالی بھی جاسکتی ہیں ؟

جواب

آپ اپنی بیوی اور ساس کو عمرہ کے سفر پراپنے ساتھ لے کرجاسکتے ہیں۔ سالی نامحرم ہے، اس لئے وہ آپ کے ساتھ سفر عمرہ پر نہیں جاسکتی۔
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (2/  123)دارالكتب العلمية
الذي يخص النساء فشرطان: أحدهما أن يكون معها زوجها أو محرم لها فإن لم يوجد أحدهما لا يجب عليها الحج.وهذا عندنا
ارشاد الساري إلى مناسك الملا علي القاري (م : ۱۹)
( فصل في موانع وجوب الحج وأعذار سقوطه) أي عن الأداء بنفسه (فمنها) … والمحرم) أي وعدم المحرم أو الزوح للمرأة
معلم الحجاج (ص: 78، 70)

 عورت کے حج کرنے کے لئے دیندار محرم یا شوہر کا ہونا بھی شرط ہے اگر کوئی محرم موجود نہ ہو یا ہے لیکن ساتھ جانے کو تیار نہیں توحج کوجانا واجب نہیں۔۔۔

 عورت کودوسری  عورتوں کے ساتھ بھی بلا محرم کے جانا جائز نہیں ہے۔

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس