بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

اقامت کہاں کھڑے ہو کر پڑھی جائے؟

سوال

اقامت پوری مسجد میں کسی جگہ سے بھی پڑھی جاسکتی ہے یا صرف امام کے پیچھے کھڑا ہونے والا ہی پڑھ سکتا ہے یا پہلی صف والا پڑھ سکتا ہے؟ اور امام کے پیچھے کھڑا ہونے والے کے لیے ہی ضروری ہے؟ جبکہ ایک صاحب کا کہنا ہے کہ صرف پیچھے والا ہی پڑھ سکتا ہے۔ قرآن و سنت کی روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں۔

جواب

شریعت میں اقامت کہنے کے لیے کوئی جگہ متعین نہیں ہے البتہ پہلی صف میں کھڑا ہونا بہتر ہے۔
:رد المحتار (1/384) سعید
 قولہ ( فی مکان عال) فی القنیۃ: وسن الاذان فی موضع عال والاقامۃ علی الارض۔
:تبیین الحقائق (1/246) دار الکتب العلمیۃ
وھذ ا لان السنۃ ان یکون الاذان فی المنارۃ والاقامۃ فی المسجد۔
:الفتاوى الهندية (1/62)بیروت
ویقیم علی الارض ھکذا فی القنیۃ وفی المسجد ھکذا فی البحر الرائق۔
:البحر الرائق (1/443) رشیدیۃ
وسن الاذان فی موضع عال والاقامۃ علی الارض۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس