بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

احرام کی چادریں اتارکروضو اور غسل کرکے دوبارہ پہننا

سوال

اگر کوئی آدمی مسجد عائشہ سے پانچ دس کلومیٹر فاصلے پر ہو اس جگہ عین موقعے پر پانی نہ ہونےکی وجہ سے احرام کی چادریں بغیر وضو اور غسل کے پہن کر مسجد عائشہ پہنچ کر احرام کی چادریں اتارکر وضو اور غسل کرکے دوبارہ پہننے سے کوئی دم وغیرہ واجب ہوگا یا نہیں؟

جواب

صور ت مسئولہ میں احرام کی چادریں اتارکر غسل کرنے کی وجہ سے کوئی دم واجب نہیں ہوگا۔
بدائع الصنائع (2/ 191)دارالفکر
ولا بأس بأن يحتجم المحرم۔۔۔۔ ويدخل الحمام ويغتسل۔۔۔وأما الاغتسال فلما روي «أن رسول الله – صلى الله عليه وسلم – اغتسل وهو محرم وقال: ما نفعل بأوساخنا ۔
البناية شرح الهداية (4/ 187) دار الكتب العلمية
ولا بأس بأن يغتسل، ويدخل الحماملأن عمر – رضي الله عنه – اغتسل وهو محرم۔

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس