بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

احرام باندھ کر عمرہ میں تاخیر کرنا

سوال

ماں اور بیٹا عمرہ کے لئے جا رہے ہیں ، ماں کو ایام شروع ہوگئے ہیں ،وہ پانچ دن بعد عمرہ کرے گی،کیا بیٹا بھی اتنے دن تاخیر کرسکتا ہےیا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں والدہ کے ایام گزرنے تک بیٹے کیلئے بھی تاخیر کرنا جائز ہے ،تاہم اس وقت تک احرام کی پابندی لاگو رہے گی ۔البتہ بہتر یہ ہے کہ جتنا جلد ہو سکے عمرہ ادا کرلے تا کہ ممنوعاتِ احرام میں سے کسی فعل کا ارتکاب لازم نہ آئے۔ اور پھر والدہ صاحبہ جب عمرہ کرنے لگیں تو یہ بھی مسجدِ عائشہ سے احرام باندھ کر ان کے ساتھ عمرہ ادا کرلے۔

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس