بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

حدیث : “صلو کما رایتمونی “اصلی کا مفہوم و مطلب

سوال

صلو كمار أیتمونى أصلى ” حدیث کا مفہوم ، حدیث کا راوی کون ، حدیث کو کس موقع پر بیان کیا گیا حدیث کو بیان کرنے کا مقصد کیا تھا؟ مستند احادیث سے حوالے بیان کر کے عنداللہ ماجور ہوں۔”

جواب

حدیث صلو کما رایتمونی کا مفہوم

اس حدیث مبارکہ کے راوی، صحابی رسول حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ تعالی عنہ ہیں، حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ “ہم کچھ نوجوان دین سیکھنے کی غرض سے نبی ﷺ کے پاس بیس دن رہے ۔ جب آپ ﷺ نے سمجھا کہ ہم اپنے اہل و عیال کو یاد کر رہے ہیں، تو آپ ﷺ نے ہمیں واپس جانے کی اجازت دی اور فرمایا : اپنے اہل و عیال کے پاس واپس جاؤ، اور ان کے ساتھ رہو، انہیں دین سکھاؤ، انہیں ان باتوں کا حکم دو جو میں نے تمہیں بتائی ہیں، اور نماز اس طرح ادا کرو جیسے مجھے ادا کرتے دیکھا ہے اور جب نماز کا وقت ہو جائے تو تم میں سے کوئی اذان دے، اور تم میں سے جو بڑا ہو وہ تمہارا امام بنے۔
اس حدیث مبارکہ کا مقصد یہ ہے کہ نماز کے طریقے کی تعلیم رسول اللہ ﷺ کی سنت اور عمل کے عین مطابق ہو جائے، ایک ایک عمل جو رسول اللہ ﷺ نے نماز میں فرمایا وہی طریقہ آگے امت میں منتقل ہو جائے۔
صحيح البخاري (8/ 9) دار طوق النجاة
6008 – حدثنا مسدد، حدثنا إسماعيل، حدثنا أيوب، عن أبي قلابة، عن أبي سليمان مالك بن الحويرث، قال: أتينا النبي صلى الله عليه وسلم، ونحن شببة متقاربون، فأقمنا عنده عشرين ليلة، فظن أنا اشتقنا أهلنا، وسألنا عمن تركنا في أهلنا، فأخبرناه، وكان رفيقا رحيما، فقال: «ارجعوا إلى أهليكم، فعلموهم ومروهم، وصلوا كما رأيتموني أصلي، وإذا حضرت الصلاة، فليؤذن لكم أحدكم، ثم ليؤمكم أكبركم
عمدة القاري (6/ 99) دار إحياء التراث العربي
 إن مالك بن الحويرث هو راوي حديث: (صلوا كما رأيتموني أصلي) ، فحكاياته لصفات صلاة النبي صلى الله عليه وسلم داخلة تحت هذا الأمر
مرقاة المفاتيح (2/ 575) دار الفكر
عن مالك قال: قال لنا رسول الله صلى الله عليه وسلم ( «صلوا كما رأيتموني أصلي» ) أي: في مراعاة الشروط والأركان أو فيما هو أعم منهما (وإذا حضرت الصلاة) أي: وقتها
مرعاة المفاتيح (2/ 385) إدارة البحوث العلمية
 قوله: (صلوا كما رأيتموني أصلي) أي في مراعاة الشروط والأركان والسنن والآداب
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس