بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

مدرسے کے ائیر کولر کو نقصان پہنچانے کی صورت میں طالب علم پر ضمان کا حکم

سوال

ایک مدرسے کا ایئر کو لر ہے دو طالب علم اس کے بارے میں بحث و مباحثہ کرتے ہیں ، ایک اس کا رخ اپنی طرف کرتا ہے تھوڑا سا اور دوسرا اس کو درمیان میں رکھتا ہے یہ کرتے کرتے ایک طالب علم کو غصہ آیا اس نے ایئر کولر کو دھکا دیا جس کی وجہ سے ایئر کولر کا نقصان ہوا اور اس کا ایک پر ٹوٹ گیا ، ایسی صورت میں کیا حکم ہے؟ نیز جس طالب علم کے دھکا دینے کی وجہ سے ایئر کولر کا پر ٹوٹا ہے وہ خود بھی مقر ہے اور وہی اس حوالے سے حکم معلوم کرنا چاہتا ہے۔ راہنمائی فرما کر ممنون فرمائیں۔

جواب

طالب علم پر ضمان

صورت مسئولہ میں جس طالب علم نےائیر کولر کو دھکا دیا، اس طالب علم کے ذمہ اس نقصان کا ضمان لازم ہے۔ اگر وہ نابالغ ہے تو اس کے سر پرست (والد و غیرہ) پر اس نقصان کو بچے کے مال سےپورا کرنا لازم ہے ۔
شرح الحموي علي الأشباه والنظائر (1/٣٥٩: ط: مكتبه علميه كوئته )
حد المباشر أن يحصل التلف بفعله من غيره أن يتخلل بين فعله والتلف فعل مختار
بحوث في قضايا فقهية معاصرة (1/2٩٦: ط: مکتبه معارف القرآن کراتشی)
أن من باشر الإضرار بالغير فهو ضامن للضرر الذي أصاب المضرور بفعله
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس