بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

غیر مسلموں کو حرام اشیاء خورد ونوش مہیا کرنا

سوال

ہمارے ملک عزیز پاکستان میں غیرمسلم (مثلا، چائنیز وغیرہ) کام کرنے والوں کے لئے ان کے کھانوں میں کچھوے، گیڈر وغیرہ تیار کئے جاتے ہیں کیا مسلمان ان کے لئے ایسے کھانے شرعاً تیار کرسکتے ہیں اور اگر تیار کرتے ہیں توان مسلمانوں کے متعلق کیاحکم ہے؟ ان کا ایمان و اسلام باقی رہے گایا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ جس طرح خود کوئی حرام چیز کھانا گناہ ہے اسی طرح دوسروں کو(خواہ وہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہوں) حرام اشیا مہیا کرنا بھی گناہ اور ناجائز ہے؛ اس لیے ایسے عمل سے اان کوجتناب کرنا ضروری ہے۔اور جو شخص کسی ایسے عمل میں مبتلا ہو اسے بچنے کی ترغیب دینی چاہیے۔
أحكام القرآن للجصاص ت قمحاوي (3/ 296)
وقوله تعالى ولا تعاونوا على الإثم والعدوان نهي عن معاونة غيرنا على معاصي الله تعالى
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس