بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

دھلےہوئے نوٹ مالک فارغ سمجھ کر کسی کو دیدے اور وہ چلائے تو کیا وہ پیسے مالک کو لوٹانا ضروری ہے؟

سوال

ایک بندے نے ایک سال پہلے ایک ہزار کا نوٹ دیا جو کافی دھلا ہوا تھا، اس نے کہا کہ یہ نوٹ نہیں چلے گا، اس نے اپنی طرف سے فارغ کر دیا۔ اب اگر وہ نوٹ چل جائے تو اس کو اس کے پیسے ملیں گے یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں نوٹ کے مالک نے جس شخص کو وہ نوٹ دیا ہے اس کے لیے اس نوٹ سے جائز طریقہ سے نفع اٹھانا جائز ہے اور اگر نوٹ کا مالک اسے واپس لینا چاہیے تو لے سکتا ہے۔
رد المختار (4/  285)سعيد
وعن الثاني طرح ميتة فأخذ آخر صوفها له الانتفاع به وللمالك أخذه منه ولو سلخ الجلد ودبغه للمالك أن يأخذه ويرد عليه ما زاد الدبغ فيه
الفتاوى الهندية (2/  293) دار الفكر
رجل ألقى شاة ميتة على الطريق فجاء آخر وأخذ صوفها كان له أن ينتفع به، ولو جاء صاحب الشاة بعد ذلك كان له أن يأخذ الصوف منه
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس