بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

بیوی کو 2 مرتبہ یہ الفاظ طلاق ہے طلاق ہے ،،کہنا

سوال

آج سے 10 دن پہلے میں نے اپنی بیوی سے سالی کی موجودگی میں لڑائی جھگڑے کی وجہ سے 2 مرتبہ یہ الفاظ طلاق ہے طلاق ہے کہہ دیئے اس سے پہلے اور اس کے بعد کوئی طلاق نہیں دی ۔لہذا مہربانی فرماکر مجھے مسئلہ کے بارے میں وضاحت فرمادیں کہ کتنی طلاق ہوئی ہیں اور رجوع ہوسکتاہے یانہیں؟

جواب

مذکورہ صورت میں اگر واقعۃً آپ نے اپنی بیوی کو صرف دو طلاقیں دی ہیں اور اس سے پہلے یااس کےبعد کبھی کوئی طلاق نہیں دی تو وہ دو طلاقیں رجعی واقع ہوچکی ہیں ۔ اب آپ عدت کے اندراندر رجوع کرسکتے ہیں اور آئندہ آپ کے پاس صرف ایک طلاق کا حق باقی رہےگا۔
الفتاوى الهندية (1/ 468)
الرجعة إبقاء النكاح على ما كان ما دامت في العدة كذا في التبيين
الهداية في شرح بداية المبتدي (2/ 254)
” وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض ” لقوله تعالى: {فَأَمْسِكُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ} [البقرة: 231] من غير فصل ولا بد من قيام العدة لأن الرجعة استدامة الملك ألا ترى أنه سمى إمساكا وهو الإبقاء وإنما يتحقق الاستدامة في العدة لأنه لا ملك بعد انقضائها ” والرجعة أن يقول راجعتك أو راجعت امرأتي ” وهذا صريح في الرجعة ولا خلاف فيه بين الأئمة
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس