بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

ترکیہ جہادی ڈرامے دیکھنا

سوال

ترکی کے بہت سے جہادی ڈرامے ہیں، جنہیں دیکھ کر جذبہ پیدا ہو جاتا ہے، کیا انہیں دیکھنا درست ہے؟ اگر نہیں تو اس کی کیا وجہ ہے؟ پہلے زمانے میں لوگ کہانیوں کی کتابیں پڑھتے تھے اب ڈرامے دیکھتے ہیں۔

جواب

ایسے ڈرامے اور فلمیں دیکھنا حرام ہیں جن میں مندرجہ ذیل غیر شرعی امور اور مفاسد پائے جاتے ہوں مثلاً مرد و زن کا اختلاط، غیر محرم عورتوں کی تصاویر، موسیقی اور اسلامی و دینی مقدس شخصیات کا جھوٹا کردار جو کہ ان کی اہانت کا بھی باعث ہو خواہ یہ کتنی ہی نیک نیتی اور جذبہ جہاد پیدا کرنے کی غرض سے بنائی گئی ہوں ان کو دیکھنا نا جائز ہے، البتہ اگر ایسے ڈرامے جن میں مذکورہ باتوں کے ساتھ ساتھ کوئی اور غیر شرعی امربھی نہ ہو تو ان کو دیکھنے کی اجازت اس شرط کے ساتھ ہوگی کہ دیگر فرائض و واجبات میں کوتاہی نہ ہو۔
نیز ایسی کتب تفریح اور وقت گزاری کی غرض سے پڑھنے سے بھی پرہیز کرنا چاہئیے جن میں جھوٹ، مبالغہ آرائی اور غیر اخلاقی مواد ہو البتہ ایسی تاریخی کتب جو سچائی اور حقیقت پر مبنی ہوں ان کو پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔
قال الله تعالى: [لقمان: 6]
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْتَرِي لَهْوَ الْحَدِيثِ لِيُضِلَّ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَيَتَّخِذَهَا هُزُوًا أُولَئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُهِينٌ
[المائدة: 2]
{وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ}
الدر المختار  (6/ 349)
قلت: وفي البزازية استماع صوت الملاهي كضرب قصب ونحوه حرام لقوله – عليه الصلاة والسلام – «استماع الملاهي معصية والجلوس عليها فسق والتلذذ بها كفر» أي بالنعمة فصرف الجوارح إلى غير ما خلق لأجله كفر بالنعمة لا شكر فالواجب كل الواجب أن يجتنب كي لا يسمع لما روي «أنه – عليه الصلاة والسلام – أدخل أصبعه في أذنه عند سماعه» وأشعار العرب لو فيها ذكر الفسق
مشکاۃ المصابیح (3/ 1355)
 «وعن نافع – رحمه الله – قال: كنت مع ابن عمر في طريق، فسمع مزمارا، فوضع أصبعيه في أذنيه وناء عن الطريق إلى الجانب الآخر، ثم قال لي بعد أن بعد: يا نافع! هل تسمع شيئا؟ قلت: لا، فرفع أصبعيه من أذنيه، قال: كنت مع رسول الله فسمع صوت يراع، فصنع مثل ما صنعت. قال نافع: فكنت إذ ذاك صغيرا» . رواه أحمد، وأبو داود
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس