بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

حلال سرٹیفیکیشن کے مستند ادارے کون سے ہیں؟

سوال

حلال سرٹیفکیشن کے مستند ادارے کون سے ہیں؟ رہنمائی فرما دیں۔

جواب

واضح رہے کہ پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل (PNAC)، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، گورنمنٹ آف پاکستان کے ماتحت حلال سرٹیفکیشن کے مستند اداروں کی منظوری کے لیے ذمہ دار ادارہ ہے۔ مذکورہ ادارے کی طرف سے اس وقت گیاره حلال باڈیز/اداروں کوحلال سرٹیفکیشن کی اجازت ہے یہ ادارے حلال فوڈ سٹینڈرڈ (PS4992OIC/SMIIC2)کےمطابق معائنہ اور تصدیق کرکے حلال سرٹیفکیشن فراہم کرنے کے اہل اور پابندہیں۔
ہماری ان میں سے کسی بھی ادارے پرنگرانی نہیں ہے۔ البتہ ہمارا مشورہ یہ ہے کہ کسی بھی ادارے کومنتخب کرتےوقت ان کے ذمہ داران سے ملاقات کر کے ان کا انتخاب کیا جائے جس میں اس بات کا اطمینان کر لیا جائے کہ وہ قانوناًً رجسٹرڈ ہوں اور ان کی آڈٹ ٹیم/ پینل میں ایسے مستند عالم دین اور مفتی حضرات ہوں جو اپنی ٹیم سے بھی مطمئن ہوں اور آپ کو بھی ان پر مکمل اعتماد ہو۔ نیز اس با ت کا بھی خاص خیال رکھیں کہ جو ادارہ مذکورہ حلال فوڈ سٹینڈرڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے صحیح طریقہ سے سٹینڈرڈ کی اصل روح کے مطابق اپنی خدمات فراہم کرے اسی سےحلال سرٹیفکیشن کروانی چاہیے۔
ان مستنداداروں کےنام اور مزید تفصیل PNAC کی ویب سائٹ میں تحریر ہے۔ ((https://www.pnac.gov.pk/Accredited-Cabs-serve/Halal-Certification-Bodies/Active
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس