بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

احتلام کی وجہ سے روزہ ختم ہونے کا گمان کرتے ہوئے عمداً کوئی چیز کھانا

سوال

ایک شخص کو روزے کی حالت میں احتلام ہوا تو اس نے یہ سمجھا کہ روزہ ختم ہو گیا ہے پھر اس نے کوئی چیز کھا لی تو کیا اس پر اب قضاء اور کفارہ دونوں لازم ہوں گے یا صرف قضاء لازم ہو گی ؟

جواب

صورت مسؤلہ میں مذکورہ شخص پر روزے کی صرف قضاء لازم ہے کفارہ نہیں ہے ۔
ردالمحتار(411/1)ايچ ايم سعيد
لو أكل أو جامع ناسيا أو احتلم أو أنزل بنظر أو ذرعه القيء فظن أنه أفطر فأكل عمدا فلا كفارة للشبهة
الفتاوى الهندية (1/ 206)علمية
وإذا احتلم فظن أن ذلك أفطره فأكل بعد ذلك متعمدا لا كفارة عليه هكذا في المحيط
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس