بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

جمع بین الصلاتین(دو نمازوں کو ایک ساتھ پڑھنا)

سوال

میرا ایک دوست ہے جس نے 360 اسلام ایپ سے ایک حدیث دیکھی ہے، جس میں حضور ﷺ نے بغیر کسی عذ رکے دو نمازوں کو جمع فرمایا ہے۔ اب علماء سےرجوع کیے بغیر اس کا عقیدہ بن چکا ہے کہ دو نمازوں کو ایک وقت میں ادا کرنا جائز ہے۔ وہ کالج جاتا ہے اور کہتا ہے کہ میری کلاس کا وقت ہوتا ہے اس لئے میں بعد میں دونوں نمازوں کو ایک وقت میں ادا کر لیتا ہوں ۔

جواب

قرآن و حدیث میں ہر نماز کو اسی کے وقت میں ادا کرنے پر خوب تاکید وارد ہوئی ہے،ہر نما زکو اسی نماز کے وقت کے اندر ادا کرنا واجب اور ضروری ہے۔ دو نمازوں کو ایک وقت میں ادا کرنا ازروئے شریعت گناہ ہے۔
مزکورہ سوال میں جس حدیث کا حوالہ دیا گیا ہے اس سے مراد بھی فقہاء و محدثٰین نے یہی لیاہے کہ حضور ﷺ نے دو نمازوں کو صورتاً اکٹھا کیا ہے نہ کہ حقیقتاً۔ یعنی ظہر کی نماز کو اخیر وقت میں اور عصر کی نماز کو اول وقت میں اسی طرح مغرب او اخیر وقت میں اور عشاء کو اول وقت میں، لہذا موصوف طالبعلم کو چایئے کہ اسباق کی ایسی ترتیب بنائے کہ ہر نماز کو اسی کے وقت میں ادا کرنا ممکن ہوسکے۔
[النساء: 103]
{إِنَّ الصَّلَاةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ كِتَابًا مَوْقُوتًا}
صحيح البخاري (2/ 166) دارطوق النجاة
حدثنا عمر بن حفص بن غياث، حدثنا أبي، حدثنا الأعمش قال: حدثني عمارة، عن عبد الرحمن، عن عبد الله رضي الله عنه قال: ما رأيت النبي صلى الله عليه وسلم صلى صلاة بغير ميقاتها، إلا صلاتين: جمع بين المغرب والعشاء، وصلى الفجر قبل ميقاتها
المبسوط للسرخسي (1/ 149) دارالمعرفة
قال (ولا يجمع بين صلاتين في وقت إحداهما في حضر ولا في سفر) ما خلا عرفة ومزدلفة فإن الحاج يجمع بين الظهر والعصر بعرفات فيؤديهما في وقت الظهر وبين المغرب والعشاء بمزدلفة فيؤديها في وقت العشاء، عليه اتفق رواة نسك رسول الله – صلى الله عليه وسلم – أنه فعله وفيما سوى هذين الموضعين لا يجمع بينهما وقتا عندنا
غنیۃ المتملی (563)
ولا یجوز الجمع عندنا بین صلوتین فی وقت واحد سوی الظہر والعصر بعرفۃ والمغرب والعشاء مزدلفۃ
البحر الرائق (1/ 267)دار الكتاب الإسلامي
(قوله: وعن الجمع بين الصلاتين في وقت بعذر) أي منع عن الجمع بينهما في وقت واحد بسبب العذر للنصوص القطعية بتعيين الأوقات فلا يجوز تركه إلا بدليل مثله ولرواية الصحيحين قال عبد الله بن مسعود «والذي لا إله غيره ما صلى رسول الله – صلى الله عليه وسلم – صلاة قط إلا لوقتها إلا صلاتين جمع بين الظهر والعصر بعرفة وبين المغرب والعشاء بجمع» ، وأما ما روي من الجمع بينهما فمحمول على الجمع فعلا بأن صلى الأولى في آخر وقتها والثانية في أول وقتها
العرف الشذي(1/ 205) دار التراث العربي
 إجمال مذهب مالك والشافعي وأحمد جواز جمع الصلاتين وقتاً باختلاف الروايات في السفر، والمطر، والمرض، ثم الجمع جمع تقديم وجمع تأخير

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس