ہماری کمپنی نے اپنی گاڑیوں کی منٹینس مثلاً آئل تبدیلی،ٹیوننگ،فلٹرچینج،ورکشاپ،مرمت وغیرہ کاتعین اور اس کے اصول وضوابط بناکر ملازمین /ڈرائیور دئیے ہوئے ہیں اگر کوئی ڈرائیور/ملازم وقت پر آئل تبدیل نہیں کرواتایامنٹینس بنائےہوئے اصولوں اور طریقہ کار پر عمل نہیں کرتااور اپنی مرضی سے گھٹیاموبل آئل انجن میں ڈلواتاہے جس کی وجہ سے انجن سیز ہو جاتاہے اور گاڑی کئی دن بیکار کھڑی رہتی ہے تو ایسی صورت میں
نمبر1:۔ کیا انجن خراب ہونے کاضمان ڈرائیور پرآئےگا؟
نمبر 2:۔کیاجتنے دن گاڑی خراب ہوکر کھڑی رہے اتنے دن کےمعروف کرایہ کاہر جانہ/ضمان ڈرائیور یا ذمہ دار سے لیاجاسکتاہے؟
نمبر3:۔کیاایسی صورت میں ڈرائیورکاآخرت میں عنداللہ مواخذہ ہوگااور وہ دنیامیں مالکان کامجرم ہوگا؟
نمبر1:۔اگر واقعۃً منٹینس کے مقررہ اصو ل اور طریقہ کار کے مطابق عمل کرنے میں ملازم کی سستی ،لاپرواہی اور کوتاہی ظاہر ہوتی ہے تو وہ انجن کی خرابی کا معروف طریقہ کے مطابق شرعاً ضامن ہو گا۔
نمبر3۔ڈرائیور علم ہو نےکے باوجود قصداً کوتاہی اور غفلت کی وجہ سے گناہگاربھی ہوگااور مالکان کے لئے ضامن بھی ہوگا۔