بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

نابالغ بچہ قرآن کریم ،نئی پرانی کتابیں ،اخبارات ورسائل مسجد کے لئے دے گیا

سوال

ایک نابالغ بچہ مسجد میں ایک لفافہ دے کر گیا جس میں مختلف قسم کی نئی پرانی کتابیں،مختلف سپارے،قرآن پاک،اخبارات،رسائل،کیلنڈر اور اس طرح کے مختلف مقدس اوراق موجود تھے اور بچہ یہ کہہ کر گیا کہ یہ مسجد کے لیے ہیں۔

جواب

مذکورہ صورت میں مسجد کے لئے دی گئی نئی اور قابل ِاستعمال کتابوں اور قرآنِ حکیم کو ذاتی استعمال میں لانا درست نہیں بلکہ ان کو مسجد میں لوگوں کے پڑھنے کے لئے رکھا جائے ۔البتہ اخبارات ،کیلنڈر کو دیگر مقدس اوراق کے ساتھ کسی مناسب جگہ پہنچایا جائے ۔
الفتاوی الہندیۃ،لجنة العلماء برئاسة نظام الدين البلخي(2/361)دارالفکر
ثم وقف المصحف إذا وقفه على أهل المسجد يقرءونه إن يحصون يجوز وإن وقف على المسجد يجوز أن يقرأ في هذا المسجد
ردالمحتار،العلامة ابن عابدين الشامي(م:1252هـ)(4/285)سعید
ألقى شيئا وقال من أخذه فهو له فلمن سمعه أو بلغه ذلك القول أن يأخذه وإلا لم يملكه؛ لأنه أخذه إعانة لمالكه ليرده عليه، بخلاف الأول؛ لأنه أخذه على وجه الهبة وقد تمت بالقبض… ويقرره أن مجرد الإلقاء من غير كلام يفيد هذا الحكم كمن ينثر السكر والدراهم في العرس وغيره، فمن أخذ شيئا ملكه؛ لأن الحال دليل على الإذن، وعلى هذا لو وضع الماء والجمد على بابه يباح الشرب منه لمن مر به من غني أو فقير وكذا إذا غرس شجرة في موضع لا ملك فيه لأحد وأباح للناس ثمارها، وكل ذلك مأخوذ من الحديث اهـ ملخصا من شرح السير الكبير

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس