بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

اپنی بہن کو کہنا کہ ” میں تم سے بدکاری کروں گا” کی سزا اور نکاح پر اثر

سوال

کیا کہتے ہیں علماءِ کرام اُس شخص کے بارے میں جو گھر میں جھگڑ ااور گالم گلوچ کرتا ہو ، نیز اپنی بہن اور بھانجیوں سے کہتا ہو کہ “میں تم سے بد کاری کروں گا “۔ کیا ایسے الفاظ کہنے سے اس شخص کے نکاح پر کوئی اثر پڑے گا؟ اور کیا ایسے شخص کے لیے دنیا اور آخرت میں کوئی سزا مقرر ہے ؟

جواب

گالیاں دینا شرعاً و اخلاقاً بہت بڑا گناہ ہے ۔حدیث شریف میں گالیاں دینے والے کو منافقوں میں شمار کیا ہے،لہذا صورتِ مسئولہ میں اس شخص کو چاہیے کہ اپنی بہن اور بھانجیوں کو اس طرح کی گالیاں دینے سے احتراز کرے اور توبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ بہن وغیرہ سے معافی بھی مانگے اور بہن کو بھی چاہیے کہ بھائی اگر معافی طلب کرے تو اس کو معاف کر دیں ،نیز مذکوررہ شخص کے عزیز و اقارب بھی اس شخص کو اس فعل بد سے باز رہنے کی تلقین کریں اور واضح رہے کہ اس کو سزا دینے کا اختیار عدالت کو ہے ، اگر مقدمہ عدالت میں جائے تو عدالت کو تعزیراً مناسب سزا دینے کا اختیار ہے ،البتہ ان گالیوں سے اس شخص کے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔
     صحيح البخاري (9/ 50) دار طوق النجاة
 قال النبي صلى الله عليه وسلم: «سباب المسلم فسوق، وقتاله كفر»۔۔
صحيح البخاري (1/ 16) دار طوق النجاة
عن عبد الله بن عمرو أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: ” أربع من كن فيه كان منافقا خالصا، ومن كانت فيه خصلة منهن كانت فيه خصلة من النفاق حتى يدعها: إذا اؤتمن خان، وإذا حدث كذب، وإذا عاهد غدر، وإذا خاصم فجر ” ۔۔
الفتاوى الهندية (2/ 168) دار الفكر
 الأصل في وجوب التعزير أن كل من ارتكب منكرا أو آذى مسلما بغير حق بقوله أو بفعله يجب التعزير۔۔
الفتاوى الهندية (2/ 168)
من قذف مسلما بيا فاسق وهو ليس بفاسق أو يا ابن فاسق يا كافر يا يهودي يا نصراني يا ابن النصراني يا خبيث يا سارق وهو ليس بسارق يا فاجر يا منافق يا لوطي يا من يعمل عمل قوم لوط يا من يلعب بالصبيان يا آكل الربا يا شارب الخمر يا ديوث يا مخنث يا خائن يا ابن قحبة يا زنديق يا قرطبان يا مأوى الزواني يا مأوى اللصوص عزر۔
الفتاوى الهندية (2/ 167)
التعزير قد يكون بالحبس وقد يكون بالصفع وتعريك الأذن وقد يكون بالكلام العنيف وقد يكون بالضرب وقد يكون بنظر القاضي إليه بنظر عبوس كذا في النهاية۔۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس