بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

ایل جی بی ٹی پروگرام میں اپنی خدمات سرانجام دینا

سوال

میں ایک سافٹ وئیر کمپنی میں کام کرتا ہوں۔ کچھ دنوں پہلے مجھے میری کمپنی نے ایک پراجیکٹ دیا جو کہ ایل جی بی ٹی کے متعلق تھا یعنی ایک امریکی کمپنی ہے جو کہ ایل جی بی ٹی کے پروگرام وغیرہ منعقد کرتی ہے بچوں کے لیے۔ تو مجھے کہا گیا کہ ایک پلیٹ فارم ہے اس پہ آپ نے چیزیں سیٹ کرنی ہیں تاکہ وہ پروگرام کی معلومات آسانی سے درج کرسکیں۔ تو میری کمپنی کہتی ہے کہ ان کا منشیات سے لوگوں کی بہالی کا بھی کام ہے تو اسی لیے ہم یہ کرسکتے ہیں۔ مجھے تو یہ صحیح نہیں لگا اس لیے میں نے اس کے عوض ملنے والی رقم خیرات کردی ہے۔ تو اس سلسلے میں ذرا راہ نمائی کر دیں۔

جواب

ہماری معلومات کے مطابق ذکرکردہ تنظیم ہم جنس پرستی اور جنسی بے راہ روی کی مختلف صورتوں کے فروغ کےلئے کام کرتی ہے، لہذا اس کمپنی کے لئے سافٹ وئیر بنانا گناہ کے کام میں معاونت کی وجہ سے ہرگز جائز نہیں۔
:قال اللہ تعالیٰ فی القرآن الکریم
{وَتَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوٰى وَلَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ} [المائدة: 2]
 التفسير المظهري (3/ 268) رشیدیة
 وَتَعاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ اى على امتثال امر الله تعالى وَالتَّقْوى اى الانتهاء عما نهى عنه كى يتقى نفسه عن عذاب الله وَلا تَعاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوانِ يعنى لا تعاونوا على ارتكاب المنهيات ولا على الظلم لتشفى صدوركم بالانتقام۔
فتح القدير للكمال ابن الهمام (9/ 100) رشیدیة
قال: (ولا يجوز الاستئجار على الغناء والنوح، وكذا سائر الملاهي) ؛ لأنه استئجار على المعصية والمعصية لا تستحق بالعقد۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس