بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

بجلی کا بل تعلقات کی بنا ء پر معاف کروانا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ: ایک آدمی کا بل پندرہ لاکھ آیا ہے ،سرکاری تعلق کی وجہ سے بل معاف کر والیا گیا، یہ بل یونٹ کے مطابق تھا ،کوئی اضافی رقم نہیں ڈالی گئی، اب پوچھنا یہ ہے کہ یہ پندرہ لاکھ روپے جو اس نے بل جمع کرانے کےلئے الگ کئے تھے اور وہ رقم ابھی اس کے پاس موجود ہے کیا وہ اس کو استعمال کرسکتاہوں؟

جواب

ذکر کردہ صورت میں آپ کا بل معاف کروانا جائز نہیں ،نہ ہی متعلقہ افسران کو اس کا اختیار ہے ،لہذا آپ پر لازم ہے کہ کسی طرح بھی یہ رقم محکمہ کو واپس کر یں۔
:قال الله[النساء: 58]
{ إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَى أَهْلِهَا}
:التفسير المظهري(4/139) رشيدية
ليس أداء الأمانة منحصرا  فى مال الوديعة ونحو ذلك بل كل حق لأحد على أحد. يجب أداؤه لأهله كما يدل عليه سبب نزول هذه الأية.۔
:مسند أحمد (34/ 299) مؤسسة الرسالة
لا يحل مال امرئ إلا بطيب نفس منه۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس