مدرسہ میں جو چندہ دیا جاتا ہے وہ عام طور پر مدرسے کے مصارف میں خرچ کرنے کی نیت سے دیا جاتا ہے۔لہذا ایسے چندے کوکسی اور مصرف (سکول وغیرہ)میں استعمال کرنا شرعا ًجائز نہیں۔البتہ اگر سکول مدرسہ کے اس طرح زیر انتظام ہے کہ وہاں کے عرف میں مدرسہ ا ور سکول میں کوئی فرق نہیں سمجھا جاتا اور چندہ دینے والےمدرسہ اور سکول دونوں کی نیت کرتے ہیں تو ایسی صورت میں مدرسہ کا چندہ سکول کے تعلیمی مقاصد میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاہم بہتر یہ ہے کہ سکول کے لئے الگ چندے کا اہتمام کیا جائے اور اس چندے کو سکول کے مصارف میں استعمال کیا جائے۔