بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

ٹیکسی کے اندر لوگوں کا اشیاء بھول جانا

سوال

میں دبئی میں ٹیکسی ڈرائیور ہوں کچھ لوگ اپنی چیزیں بھول جاتے ہیں اب وہ شخص نہیں ملتا تو جو چیز ملی وہ رکھ سکتے ہیں کیا حکم ہوگا جو اب مرحمت فرمائیں۔

جواب

صورت مسؤلہ میں یہ اشیاء لقطے کے حکم میں ہیں اور آپ کے پاس امانت ہیں حتی الامکان آپ یہ چیز مالک کو پہنچانے کی کوشش کریں اور اسوقت تک مسلسل کوشش کرتے رہیں جب تک ظن غالب ہوجائے کہ اب مالک نے اسکو ڈھونڈنا چھوڑ دیا ہوگا اگر مکمل کوشش کے بعد بھی مالک نہ ملے تو یہ چیز مالک کی طرف سے صدقہ کردیں۔ البتہ صدقہ کرنے کے بعد مالک آجائے تو اپنی چیز کے بارے میں مطالبہ کرسکتا ہے۔
الفتاوى الهندية (2/ 289)رشیدیۃ
وإذا رفع اللقطة يعرفها فيقول: التقطت لقطة، أو وجدت ضالة، أو عندي شيء فمن سمعتموه يطلب دلوه علي، كذا في فتاوى قاضي خان. ويعرف الملتقط اللقطة في الأسواق والشوارع مدة يغلب على ظنه أن صاحبها لا يطلبها بعد ذلك هو الصحيح،….ثم بعد تعريف المدة المذكورة الملتقط مخير بين أن يحفظها حسبة وبين أن يتصدق بها فإن جاء صاحبها فأمضى الصدقة يكون له ثوابها وإن لم يمضها ضمن الملتقط أو المسكين إن شاء۔
بدائع الصنائع(5/298،299)علمیۃ
ثم إذا عرفها ولم يحضر صاحبها مدة التعريف فهو بالخيار إن شاء أمسكها إلى أن يحضر صاحبها، وإن شاء تصدق بها على الفقراء…. وإذا تصدق بها على الفقراء فإذا جاء صاحبها كان له الخيار إن شاء أمضى الصدقة وله ثوابها، وإن شاء ضمن الملتقط۔
تکملۃ فتح الملھم(2/361،361)دارالعلوم کراتشی
نا نعلم  أن التعریف بناء علی طلب صاحب القطۃ،ولا طریق لہ إلی معرفۃ مدۃ طلبۃ حقیقۃ،فیبنی علی رأیہ،ویعرف القلیل إلی أن یغلب علی رأیہ أن صاحبہ لا یطلبہ بعد ذلک ،فإذا لم یجئ صاحبھا بعد التعریف تصدق بھا….فإن جا ءہ صاحبھا بعد ذلک خیرہ بین أجر الصدقہ والغرم،فإن غرم لہ بھا انتقل أجر الصدقۃ إلی الملتقط،وھو مذہب الثوری،والحسن ابن صالح۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس