بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

بیوہ نکاحِ ثانی کے باوجود سابقہ مرحوم شوہر کی جائیداد کی حقدار ہوگی

سوال

اگر شوہر کی وفات کے بعد اسکی بیوہ شرعی نکاح کرلے تو پہلے مرحوم شوہر کی جائیداد میں اس کا حصہ بنتا ہے یا نہیں ؟ راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

بیوہ عورت نکاح ثانی کی وجہ سے سابقہ مرحوم شوہر کی جائیداد سے محروم نہیں ہوگی بلکہ اسکو جائیداد میں سے شرعی حصہ دیا جائے گا۔
:قال اللہ تعالی
{وَلَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ إِنْ لَمْ يَكُنْ لَكُمْ وَلَدٌ فَإِنْ كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُمْ مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ} [النساء: 12]
:الفتاوی الھندیۃ(6/500)بیروت
وفرض الزوجة أو الزوجات إذا لم يكن للميت ولد ولا ولد ابن وأما الثمن ففرض الزوجة أو الزوجات إذا كان للميت ولد أو ولد ابن۔
:الفتاوی الھندیۃ(6/497)بیروت
ويستحق الإرث بإحدى خصال ثلاث: بالنسب وهو القرابة، والسبب وهو الزوجية، والولاء۔
الدر المختار(10/538،539)رشیدیۃ
(وموانعہ الرق والقتل واختلاف دین واختلاف الدارین)فیما بین الکفار عندنا۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس