بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

زوجہ، ۲ بیٹے، ۲ بیٹیوں کے درمیان تقسیم میراث

سوال

مرحوم نے اپنے ورثاء میں دو بیٹے, دو بیٹیاں اور ایک بیوی چھوڑی ہے ان ورثا میں میراث کیسے تقسیم ہوگی نیز فیصد کے حساب سے ہر وارث کا حصہ بتا دیجئے۔

جواب

سورۃ مسؤلہ میں مرحوم نے انتقال کے وقت جو کچھ اپنی ملکیت میں چھوڑا یا کسی نے مرحوم کا قرض دینا ہو یہ سب مرحوم کا ترکہ ہے۔ سب سے پہلے اس میں سے مرحوم کے کفن دفن کے اخراجات ادا کیے جائیں گے۔ اس کے بعد اگر مرحوم کے ذمہ کسی کا قرض ہو یا بیوی کا مہر ذمہ میں ہو تو اس کو ادا کیا جائے گا۔ اس کے بعد اگر مرحوم نے کسی غیر وارث کے حق میں وصیت کی ہو تو اس پر ایک تہائی کی حد تک عمل کیا جائے گا۔ اس کے بعد جو مال بچے اگر مذکورہ ورثہ کے علاوہ اور کوئی وارث نہ ہو تو اس مال کے اڑتالیس(48) برابر حصے کر کے دونوں بیٹوں میں سے ہر ایک کو چودہ (14) حصے جبکہ دونوں بیٹیوں میں سے ہر ایک کو سات(7) حصے اور بیوی کو چھ(6) حصے دے دیں۔ فی صد کے حساب سے بیوی کو (12.5)فی صد ہر بیٹے کو (29.16)فی صد اور ہر بیٹی کو(14.583) فی صد حصہ ملے گا۔ تقسیم میراث کا نقشہ درج ذیل ہے۔
بیوہ بیٹی(2) بیٹا(2)
6 14 28
  فی کس 7 فی کس 14
12.5% 14.583%فی کس 29.16 فی کس

قال اللہ تعالیٰ: النساء : 12،1
يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ   لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنثَيَيْنِ فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم  مِّن بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ
الدر المختار کتاب الفرائض (544/10)
(فيفرض للزوجة فصاعدا الثمن مع ولد أو ولد ابن) وأما مع ‌ولد ‌البنت فيفرض لها الربع (وإن سفل، والربع لها عند عدمهما) فللزوجات حالتان الربع بلا ولد والثمن مع الولد
رد المختار کتاب الفرائض (547/10)
للبنات ستۃ احوال ثلاثۃ تتحقق فی بنات الصلب، وبنات الابن وھی النصف للواحدۃ والثلثان للاکثر واذا کان معھن ذکر عصبہن
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس