بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

زوجہ،4 بیٹے اور 4 بیٹیوں کے درمیان تقسیم میراث

سوال

ساٹھ لاکھ روپے ماں چار بیٹوں اور چار بیٹیوں میں کس طرح تقسیم کیے جائیں گے ؟راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

صورت مسئولہ میں مرحوم نے انتقال کے وقت جو کچھ اپنی ملکیت میں چھوڑا یا کسی نے مرحوم کا قرض دیناہویہ سب مرحوم کا ترکہ ہے۔ سب سے پہلے اس میں سے مرحوم کے کفن ودفن کے اخراجات ادا کیے جائیں گے ۔ اس کےبعد دیکھیں اگر مرحوم کے ذمے کسی کا قرض ہویا بیوی کا مہر ذمے میں ہوتو اس کو ادا کیا جائے گا۔اس کےبعد دیکھیں اگر مرحوم نے کسی غیر وارث کے حق میں وصیت کی ہوتو اس پر ایک تہائی ـ3/1) کی حد تک عمل کیا جائے گا۔ اس کےبعد جو مال باقی ہو،اگر مذکورہ ورثاء کے علاوہ اور کوئی وارث نہ ہوتو ہر بیٹے کو آٹھ لاکھ پچہتر ہزار(8750000) ملےگا،پر بیٹی کو چارلاکھ سینتیس ہزار پانچ سو(437500) ملے گا اور زوجہ کو سات لاکھ پچاس ہزار (750000) ملےگا۔

بیٹیاں (4) بیٹے (4) بیوی
ٹوٹل حصہ:1750000 ٹوٹل حصہ: 3500000 750000
ہر بیٹی کا حصہ : 437500 ہر بیٹے کا حصہ: 875000  
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس