بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

بچوں کے چہرے پر سٹار وغیرہ کے نشان بنانا

سوال

سکولوں میں بچوں کے چہروں پر اچھی کارگردگی پر سٹار وغیرہ کے نشان بنائے جاتے ہیں کیا یہ بنانا جائز ہے یا نہیں ؟ راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

بچوں کی حوصلہ افزا ئی کے لئے ان کے چہرے پر سٹار وغیرہ کے نشان بنانے کی گنجائش ہے البتہ بہتر یہ ہے کہ کوئی اور طریقہ اپنا لیا جائے اور چہرئے پر سٹار وغیرہ کے نشانات نہ بنائے جائیں اور تصویر بنانے سے گریز کرنا چاہیے۔
الصحیح المسلم(1/271)قدیمی کتب خانہ
عن أبي بن كعب، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «يا أبا المنذر، أتدري أي آية من كتاب الله معك أعظم؟» قال: قلت: الله ورسوله أعلم. قال: «يا أبا المنذر أتدري أي آية من كتاب الله معك أعظم؟» قال: قلت: {الله لا إله إلا هو الحي القيوم} [البقرة: 255]. قال: فضرب في صدري، وقال: «والله ليهنك العلم أبا المنذر۔
موسوعۃ   القواعدالفقھیۃ(1/120)
الامور بمقاصدها يعني ان الحكم الذي يترتب علي امر يكون علي مقتضي ما هو المقصود من ذلك الامر۔
شرح المجلة(156)رشيدية
(الضرورات تتقدر بقدرها)يعني كل فعل او ترك جوز للضرورة فالتجويز علي قدرها ولا يتجاوزعنها۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس