بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

شادی کی تقریب کا اسلامی طریقہ

سوال

نمبر ۱۔ شادی کی تقریب کا اسلامی طریقے کیا ہے؟
نمبر۲۔کن اسلامی ماہ یا تاریخوں میں نکاح کرنا صحیح ہے؟
نمبر ۳۔ تمام کام و معاملات سہل اور عزت کےساتھ خوش اسلوبی کے ساتھ پورے ہونے کے لیے وظیفہ بھی بتادیں۔راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

نمبر ۱۔اللہ کے محبوب ﷺنے فرمایا اس نکاح میں سب سے زیادہ برکت ہوتی ہے کہ جس میں کم سے کم خرچ ہو نیز ایک اور حدیث میں اللہ کے محبوب ﷺ نے نکاح کرنے کےلیے عورت کی دینداری کو مد نظر رکھنے کی ترغیب وتاکید ارشاد فرمائیں ۔حاصل یہ ہے کہ شادی انتہائی سادگی سے کی جائے اس میں رسم ورواج کی پابندی اور فضول خرچی اور ناجائز کاموں سے پرہیز کیا جائے مسجد میں نکاح کرلیں اور رخصتی کے بعد بقدر استطاعت ولیمہ کر لیا جائے جس میں امیر غریب سب لوگوں کو شامل کر لیا جائے ۔
نمبر ۲۔ شریعت مطہرہ میں کسی مہینہ یا تاریخ میں نکاح کو بر انہیں کہا گیا جس تاریخ یا جس مہینہ میں چاہیں نکاح کرسکتے ہیں کسی قسم کی کوئی ممانعت نہیں ہے۔
نمبر ۳۔تمام کام معاملات آسان اور عزت کے ساتھ ہو جائیں اس کے لیے آپ پانچ وقت کی نماز کا اہتمام کریں اور اللہ تعالی سے مانگتے رہے ان شاء اللہ سب کام آسان ہو جائیں گے۔
صحيح البخاري (2/762) محمودیه
عن أبي هريرة رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: ” تنكح المرأة لأربع: لمالها ولحسبها وجمالها ولدينها، فاظفر بذات الدين، تربت يداك جامع الترمذی، کتاب النکاح، باب ما جاء فی اعلان النکاح عن عائشة قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أعلنوا هذا النكاح، واجعلوه في المساجد، واضربوا عليه بالدفوف۔
مرقاۃ  المفاتیح (6/194) مکتبه امدادیه
وعن عائشة قالت: قال النبي صلى الله عليه وسلم: «إن أعظم النكاح بركة أيسره مؤنة»۔ وعن عائشة) رضي الله عنها (قالت: «قال النبي صلى الله عليه وسلم الله عليه وسلم: إن أعظم النكاح بركة» ) أي: أفراده وأنواعه (أيسره) أي: أقله أو أسهله (مؤنة) أي: من المهر والنفقة للدلالة على القناعة التي هي كنز لا ينفد ولا يفنى۔
رد المحتار علی الدر المختار (4/75)
ويندب إعلانه وتقديم خطبة وكونه في مسجد يوم جمعة بعاقد رشيد وشهود عدول۔
فی الھندیه (5/422) بیروت
ووليمة العرس سنة، وفيها مثوبة عظيمة وهي إذا بنى الرجل بامرأته ينبغي أن يدعو الجيران والأقرباء والأصدقاء ويذبح لهم ويصنع لهم طعاما، وإذا اتخذ ينبغي لهم۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس