بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

غیر مسلم ممالک کے سکولز میں غیر اسلامی تقریبات میں شرکت اور مبارک باد دینا

سوال

میں ایک بیرون ملک میں ہوں اورمیرا بیٹا ایک سکول میں پڑھتاہے اور ا س سکول میں جب بھی کوئی تہوار آتاہےمسلمانوں کا ہو یا غیر مسلموں کا تو اس میں ٹیچر سب کو بلاکر اسٹیج پر کہتے ہیں ہیپی کرسمس ،اور جب ہمارے مسلمانوں کے تہوار آتے ہیں تو وہ اس میں عید مبارک کے کارڈ دیتے ہیں اور جب انڈین کی ہولی کے تہوار آتے ہیں تو اس میں بھی ایک دوسرے کو کارڈ وغیرہ دیتے ہیں ۔اس میں ہمیں کیا کرناچاہیے ان کو ہم روک تو نہیں سکتے ۔ اس کے بارے میں شریعت ہمیں کیا حکم دیتی ہےکہ اس میں شریک ہوں یا نہ ہوں۔ پلیز راہ نمائی فرماکر ممنون فرمائیں۔

جواب

کسی مسلمان کےلیے غیر مسلموں کے مذہبی تہوار میں شرکت کرنا اور اس کی مبارک باد دینا شرعاً ناجائز ہے۔ البتہ اگر مجبوراً کسی ایسی تقریب میں شرکت کرنا پڑ جائے، توغیر مسلم مذہب کے احترام اورعظمت کو دل میں لاتے ہوئے ان کو مبارک باد ہرگز نہ دے۔
أحكام القرآن للجصاص (2/ 249) قديمي
وقوله تعالى وتعاونوا على البر والتقوى يقتضي ظاهره إيجاب التعاون على كل ما كان تعالى لأن البر هو طاعات الله وقوله تعالى ولا تعاونوا على الإثم والعدوان نهي عن معاونة غيرنا على معاصي الله تعالى”۔
سنن ابي داؤد (كتاب اللباس ، باب في اللبس الشهرة)
 عن ابن عمر ، قال : قال رسول الله  ﷺ : من تشبه بقوم فہو منہم۔
الدر المختار (10/52) رشيديه
(والإعطاء باسم النيروز والمهرجان لا يجوز) أي الهدايا باسم هذين اليومين حرام (وإن قصد تعظيمه) كما يعظمه المشركون (يكفر) قال أبو حفص الكبير: لو أن رجلا عبد الله خمسين سنة ثم أهدى لمشرك يوم النيروز بيضة يريد تعظيم اليوم فقد كفر وحبط عمله اهـ ولو أهدى لمسلم ولم يرد تعظيم اليوم بل جرى على عادة الناس لا يكفر وينبغي أن يفعله قبله أو بعده نفيا للشبهة۔

فتوی نمبر

واللہ اعلم

)

(

متعلقہ فتاوی

18

/

53

darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس