گیس کمپریسر لگانا شرعا ناجائز اور قانونی جرم ہےاور اس سے دوسروں کی حق تلفی بھی ہوتی ہے البتہ واقعۃ خالد کے محلہ / گلی میں اکثر لوگوں نے کمپریسر لگائے ہوئے ہیں اور باقی لوگوں کو اتنی مقدار میں بھی گیس نہیں مل رہی جس کے وہ حقدار ہیں تو ایسی صورت میں خالد کے لیے کمپریسر کے ذریعے اپنے حق کے بقدر گیس حاصل کرنے کی گنجائش ہے ۔
موطأامام مالك ؒ (4/ 1078)
مَالِكٌ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى الْمَازِنِيِّ، عَنْ أَبِيهِ؛ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ: «لاَ ضَرَرَ وَلاَ ضِرَارَ۔
اوجز المسالك (14 ،124) متحدہ الامارات العربیة
(لا ضرر)خبر بمعنیٰ النھی ای لا یضر الانسان اخاہ فینقصه شیئا من حقه(ولا ضرار)بکسر اوله ای لا یجازیٰ من ضرہ بادخال الضرر علیه بل یعفو،۔۔۔۔۔
رد المحتار (6/ 593) سعید
(قوله لا ضرر ولا ضرار) أي لا يضر الرجل أخاه ابتداء ولا جزاء؛ لأن الضرر بمعنى الضر، ويكون من واحد والضرار من اثنين بمعنى المضارة۔
شرح الحموی علی الاشباہ والنظائر (1/213) علمیه کوئٹه
الثالثة: الضرر لا یزال بضرر وہی مقیدۃ لقولہم الضرر یزال ای لا بضرر۔
شرح المجلہ (1 ،56) رشیدیة
(الضرورات تتقدر بقدرہا ) یعنی کل فعل اوترک جوز للضرورۃ فالتجویز علی قدرہا۔