بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

پلاٹ کی فائلوں کی خریدوفروخت

سوال

پشاور ڈی ۔ایچ۔اے یااورسوسائٹی کی ایسی سکیمیں جس کے اندر قرعہ اندازی کے ذریعے سے منتخب لوگوں کو پلاٹ دیے جاتے ہیں ان میں پیسہ لگانا جائز ہے ؟ اور کیا ان جیسی سکیموں میں ناقابل واپسی رقم جمع کروانا جائز ہے یا صرف ان سکیموں میں رقم جمع کروانا جائز ہے جو غیر منتخب درخواست گزاروں کو رقم واپس کر دیتی ہوں ؟اور بیعانہ کی تاریخ سےپہلےاس پلاٹ کوآگےنفع پرفروخت کرنا اور خریدار کو یہ کہنا کہ وہ میری طرف سے ڈی ۔ایچ۔اے کو فائل محفوظ کرنے کے لیے بیعانہ اداکرے کیا یہ جائز ہے؟

جواب

اگر زمین سوسائٹی کی ملکیت ہو اور آپ جو پلاٹ خرید نا چاہتے ہیں اس کا نمبر اور محل وقوع معلوم ہو کہ پلاٹ کا رنر میں ہوگا یا درمیا ن میں تو اس صورت میں اس پلاٹ کی خرید وفروخت جائز ہے اور اگر زمین ابھی سوسائٹی کی ملک میں نہیں آئی یاملک میں ہے لیکن پلاٹ کی اس طرح تعیین نہیں ہو ئی ہے جس کی وجہ سے پلاٹ کا محل وقوع معلوم ہو سکے تو اس صورت میں اس فائل کی خریدوفروخت جائز نہیں ہے ۔
تبيين الحقائق،فخرالدين الزيلعي الحنفي(م:743ھ)(4/43)المطبعة الكبرى الأميرية
قال الشيخ أبو الحسن الكرخي في مختصره جملة ما يفسد به البيع أن يكون المبيع مجهولا أو ثمنه أو يكون محرما أو ثمنه أو يكون في المبيع حق لغير بائعه لا يجوز للبائع فسخه أو أن يشترط فيه شرطا فيه منفعة لأحد من الناس لا يوجبها العقد أو يكون المبيع مما تعذر تسليمه أو يكون في المبيع عرض أو في ثمنه فالبيع فاسد في ذلك۔
درر الحكام في شرح مجلة الأحكام،علي حيدر(م:1353ھ)(1/186)دارالجيل
إذا قال البائع: بعت دارا أو بغلة وكان المشتري لا يعلم أية دار أو بغلة بيعت منه فالبيع غير صحيح؛ لأن البغلة قد تحتمل أن تكون بغلته وأن تكون بغلة غيره فيكون المبيع مجهولا جهالة فاحشة۔
    تحفة الفقہاء،محمد بن أحمد،أبو بكر علاء الدين السمرقندي(م:540ہ)(2/45)دارالكتب العلمية
فنقول البيوع الفاسدة أنواع منہا أن يكون المبيع مجہولا والثمن مجہولا جہالة توجب المنازعة لأنہا مانعة عن التسليم والتسلم وبدونہما يكون البيع فاسدا لأنہ لا يفيد مقصودہ۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس