تخصص فی الافتاء کا آغاز:
دار الافتاء میں تخصص فی الفقہ والافتاء کا قیام در اصل رجال سازی کی ایک سوچ اور جذبہ ہے جوکہ بانی جامعہ حضرت اقدس حافظ صغیر احمد – نور اللہ مرقدہ- کی قلبی کڑھن،لگن اور ان کی نظر وفکر کا عکس وثمرہ ہے جس کےلیے وہ تمام زندگی کوشاں رہے، اسی سوچ اور جذبہ کی بنیاد پر سن 1430ھ / 2009ء میں تخصص فی الفقہ والافتاء کا قیام دار الافتاءکے قیام کے دو سال بعدوجود میں آیا جس کا باقاعدہ آغاز مفتی حمید اللہ جان صاحب رحمہ اللہ (رئیس دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور ) نے فرمایا۔ پھر 2018ء میں دار الافتاء اور تخصصات کی درسگا نسبتا کشادہ جگہ منتقل ہوگئی اور اس جگہ کا افتتاح حضرت اقدس مفتی محمود اشرف عثمانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی تشریف آوری اور بیان سے ہوا۔
منہج تعلیم:
تخصص فی الافتاء کے نصاب میں فارغ التحصیل علمائے کرام میں علوم شریعت کی گہری سمجھ بوجھ پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کی دینی راہ نمائی کرنے کا طریقہ اور سلیقہ بھی سکھایاجاتاہے اور مفتیان کرام کی نگرانی میں مسلسل دو تین سال بھی مشق کرائی جاتی ہے۔اس کے لئے دوسالہ نصاب تجویزکیاگیا ہے جس میں کچھ کتابیں درساً پڑھائی جاتی ہیں اور کچھ کا مطالعہ کرایا جاتاہے۔
درساً پڑھائی جانے والی کتابیں:
سال اول پہلی سہ ماہی:
1۔اصول الافتاء وآدابہ 2-مقدمۃ الشامی 3-علم الفرائض 4-جدید معاشیات واقتصادیات
5-الاملاء والترقیم 2-قواعد ِ انشاء 7-دراسۃ الاحادیث 8- تعلیم الحاسوب/کمپیوٹر ٹریننگ کورس
سال اول دوسری سہ ماہی:
1- فقہ البیوع 2-فلکیات وجغرافیہ 3-ہدایاتِ فتوی نویسی 4- تعلیم اللغۃ الانجلیزیۃ
سال اول تیسری سہ ماہی:
1-فقہ البیوع 2-قانون 3-تکافل 4-مختلف فنی لیکچر 5-گیسٹ سپیکر
سال دوم پہلی سہ ماہی:
1- الاشباہ والنظائر 2-آئینِ پاکستان 3- قانون کا تعارف
مطالعہ کرائی جانی والی کتابیں:
1- الفتاویٰ الشامیۃ(منتخب حصہ)2- شرح عقود رسم المفتی 2-امدا د الفتاوی3-امداد الاحکام4-حیلہ ناجزہ وغیرہ
1۔مفتی انیس احمد المظاہری صاحب حفظہ اللہ
2- مفتی افتخار بیگ صاحب حفظہ اللہ
3-مفتی عبد الباسط صاحب
4-مولانا نعمان داؤد صاحب
5-مولانا محمد احمد صاحب
6-مولانا بلال احمد الخلیلی صاحب
7- استاذ عمیر مزمل صاحب
اب تک تقریبا 55 طلبہ یہاں سے تربیت حاصل کرکے سند تخصص حاصل کرچکے ہیں۔ہمارے ہاں طلبہ کی محدود نشستیں آٹھ سے دس ہوتی ہیں جبکہ اس سال گیارہ طلباء زیر تعلیم ہیں۔
1. طلباء کی دینی اقدار کے مطابق علمی، عملی اور فکری نشونما
2. مروجہ زبانوں ، آئی ٹی اور دیگر عصری علوم وفنون کے ساتھ مناسبت پیدا کرنا
3. عوام میں اپنی دینی خدمات احسن طریقے سے ادا کرنے کے قابلیت
4. طلباء کوجدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا
5. مثالی تربیت، خصوصی ٹریننگ کورسز، ورکشاپس کے ذریعے طلبہ میں قائدانہ صلاحیت اجاگر کرنا
6. جدید معیشت کی مروجہ اصطلاحات سے واقفیت
7. موجودہ مالیاتی اداروں میں رائج نظام سے آگاہی
8. مالیاتی اداروں میں زکوۃ کا نظام بنانے کی طرف راہنمائی
9. مالیاتی اداروں کے لیے شرعیہ کمپلا ئنٹ نظام سازی
10. علماء کو عصرِ حاضر کے مختلف میدانوں میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنانا
1. قانون و عدالت
2. حلال فوڈز انڈسٹری
3. پیکننگ سیکٹر
4. انڈسٹری سیکٹر میں شرعیہ کمپلائننس
5. اسلامک انشورنش و دیگر مالیاتی اداروں میں شرعیہ انڈوائزری
6. دارالافتاء، فتوی نویسی کی خدمت
7. عوامی راہنمائی کے مختلف پلیٹ فارمز پر خدمات
8. طب کا میدان
9. سیاست کا میدان
10. جدید فلسفہ کا میدان
11. معشیت کے دیگر میدان
1. اکابر کی عملی سر پرستی ونگرانی
2. تعلیم اور تمرین ساتھ ساتھ
3. فتوی سے متعلق عربی اور اردو کے ذخیرہ کتب کی دستیابی
4. کتب سے استفادہ کےلئے بہترین نظم/ ترغیبی ماحول
5. دار الافتاء کے اندر تخصص کے طلباء کےلئے کھلی درس گاہ
6. مطالعہ کےلئے پرسکون ماحول
7. پروفیشنل ریگولر اینڈ وزیٹنگ فیکلٹی
8. کمپنیز میں شرعیہ ایڈوائیزری کی عملی تربیت
9. اہم کلاسز بذریعہ ملٹی میڈیا پروجیکٹر
10. فتاوی کمپوز کرنے اور پرنٹ نکالنے کےلئے دار الافتاء میں باقاعدہ نظم
1. فنی امور کے ڈپلومہ سرٹیفکیٹس سے متعلق مختلف شارٹ کورسسز
2. یونیورسٹی سے بزنس میں ایسوسی ایٹ ڈگری کیلئے اسکالرشپ
3. سہولیات سے آراستہ قیام و طعام کے ساتھ 5 ہزار ماہانہ وظیفہ
1. درسگا ہ کےلئےکشادہ جگہ
2. طلباء کی رہائش/ قیام
3. کمپوٹرز/ لیپ ٹاپ
4. دارالافتاء کے لیے کشادہ جگہ
1. دورہ حدیث کے وفاقی امتحان میں ممتاز یا کم ازکم جید جداً(70 فیصد) کے ساتھ کامیابی
2. مکمل وقت حاضری، ساتھ میں دوسری تعلیم یا کام کی اجازت نہیں
3. اچھی استعداد اور فقہی ذوق
4. عمدہ اور صاف تحریر
5. دورانِ تعلیم جامعہ کے اصول وضوابط اور نظام کی مکمل پابندی
1. ہر سال ماہ شوال کے شروع میں نئے داخلوں کا آغاز ہوگا
2. منتخب کتب سےتحریری، تقریری امتحان
3. معلومات ِ عامہ اور دیگر صلاحیتوں کو جانچنے کیلئے جنرل انٹرویو، بالترتیب کامیابی کے بعد داخلہ دیا جاتاہے
افتاء کے اصولوں کی تعلیم اور فتاوی نویسی کی عملی تمرین | اصول افتاء |
تحقیق کے اصولوں کی تعلیم اور مقالہ نویسی کی عملی تدریب | اصول تحقیق |
معاملات سے متعلق قدیم متون اور فتاوی جات کا تعارف و مطالعہ | قدیم مواد |
1- معاملات سے متعلق جدید تحقیقات کی تدریس و مطالعہ 2- مباحث اور مقالات کا مطالعہ | جدید مواد |
1-جدید معاشیات کے اصولی و نظریاتی مباحث پر محاضرات 2- نظامہائے معیشت کا تقابلی جائزہ | جدید معاشیات |
نصوصِ مالیہ اوردیگر موضوعات پر مضامین ومقالہ جات | مقالہ |
1- پس منظر تمویلی وظائف اور ان کا شرعی تجزیہ 2- اسلامک بینکنگ کی بنیادیں اور ان کا شرعی تجریہ | بینکنگ |
1- انشورنس کا پس منظر 2- شرعی نقائص اس کا متبادل نظام 3- تکافل کے مختلف ماڈلز کا تجزیہ | انشورنس وتکافل |
1- شریعہ 2- حلال ذبیحہ3- حلال اجزائے ترکیبی4- حلال اسٹینڈرز 5- حلال سریفیکیشن6- حلال آڈٹ | حلال فوڈ
|
1- مختلف ممالک کے آئین اور لاء کا تعارف2- دیوانی اور فوجداری قوانین3- انتقال جائیداد، قانون شہادت4- فیملی لاء ، لیبرلا ، اور کمرشل لاء | لاء کورس |
1- آڈٹ اینڈ ٹیکسیشن2- کمپنیز کے خرچ و آمدن کا حساب رکھنا3- بیلنس شیٹ بنانے کا طریقہ4- اسٹاک مارکیٹ ، فارن ایکسچینج ٹریڈنگ | اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس |
1- ان پیج (اردو کمپوزنگ و سیٹنگ )2-مائیکروسافٹ آفس(ورڈ،اکسل،پاور پوائینٹ)3-اسلامک سافٹ وئیرز | کمپوٹر |
1-انگلش پڑھنا، لکھنا، بولنا 2- کاروباری اصطلاحات و دستا ویزات سمجھنا | انگلش لینگویج |
جامعہ سے صدقات، خیرات، عطیات اور زکوٰة وغیرہ کی مد میں تعاون کے لیے
درسِ نظامی
تخصصات وکورسسز
بیت الاحسان فاؤنڈیشن
انتظامی شعبہ جات