بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

بیٹیاں،باپ شریک بہنیں اورچچازادکےدرمیان تقسیم ميراث کی صورت

سوال

ایک آدمی کاانتقال ہواجس کی چھ بیٹیاں ہیں ،دوسری ماں کی چاربیٹیاں زندہ ہیں ایک چچاکی وفات ہوگئی ہےاوراس کاایک بیٹااورپانچ بیٹیاں زندہ ہیں اورایک بیٹی کی مرحوم کی زندگی میں وفات ہوگئی تھی توان کےدرمیان وراثت کیسےتقسیم ہوگی؟

جواب

مذکورہ صورت میں تجہیزوتکفین ،ادائیگی قرض اوراگروصیت کی ہوتو3/1 میں سےاس کی ادائیگی کےبعدبقیہ کل مال کےچھتیس(36)برابرحصےکرکےمرحوم کی بیٹیوں میں سےہربیٹی کوچار(4)حصےاورہرباپ شریک بہن کوتین(3)حصےدئےجائیں ،چچاکابیٹااوربیٹیاں مرحوم کی وراثت میں حصہ دارنہیں ہونگے۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس