بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

دوکاندارکےلئےایزی لوڈکرنےپراضافی کٹوتی کرنےکی ممانعت

سوال

جب ہم ایزی لوڈکرواتےہیں تودوکاندارکومثلاًسوروپےدیتےہیں اوردوکاندارہمارےلئے ننانوے روپےکاایزی لوڈکرتاہےتوکیااس دوکاندارکےلئےاس ایک روپےکورکھناجائزہےیانہیں؟

جواب

ہماری معلومات کےمطابق کمپنی کی طرف سےایزی لوڈپراضافی کٹوتی کرنےکی ممانعت ہوتی ہے؛لہذا اگریہ درست ہےاوردوکاندارنےکمپنی سےاس کاوعدہ بھی کرلیاہوتوایسی صورت میں اضافی کٹوتی کرناجائزنہیں اوراس پروعدہ خلافی کاگناہ ہوگا۔البتہ اگرکسی کمپنی کی طرف سےایزی لوڈپراضافی کٹوتی کی ممانعت نہ ہواوردوکاندارایزی لوڈکرنےسےپہلےکسی بھی معروف طریقےسے(مثلاًدکان پرواضح لگاکریازبانی بتاکر) گاہک کواس بات سےباخبرکردےکہ ایزی لوڈکرنےپرمتعین رقم مثلاً ایک روپےکی کٹوتی ہوگی توایسی صورت میں اس کےلئےمتعین اجرت لیناجائزہے۔تاہم بغیربتائےاضافی کٹوتی کرناجائزنہیں۔
الدر المختار،العلامة علاءالدین الحصکفی(م:1088 هـ)(6/ 5)سعيد
وشرطها كون الأجرة والمنفعة معلومتين؛ لأن جهالتهما تفضي إلى المنازعة۔
 السنن لأبي عبد الرحمن النسائي (م: 303هـ) (8/ 117) المطبوعات الإسلامية – حلب
عن أبي وائل، قال: قال عبد الله: ” ثلاث من كن فيه فهو منافق: إذا حدث كذب، وإذا اؤتمن خان، وإذا وعد أخلف، فمن كانت فيه واحدة منهن لم تزل فيه خصلة من النفاق حتى يتركها “۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس