مختلف پرائیویٹ کمپنیاں اپنےملازمین کوعلاج کی سہولت مہیا کرنےکےلیےملازمین کی انشورنس کروالیتی ہیں جس کی مکمل قسط کمپنی خود اپنی طرف سےاداکرتی ہےاور انشورنس کمپنی سےملازمین کاکوئی معاہدہ نہیں ہوتا، اگرعلاج کاخرچہ خودکرکےبل اپنی کمپنی کےتوسط سےانشورنس کمپنی سےوصول کرےتواس کاکیاحکم ہے؟ جس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ ملازم بل اپنی کمپنی کےدفتر میں جمع کروا تاہے، پھرکبھی کمپنی خود اسےفوری رقم دےدیتی ہےاورخود بعدمیں انشورنس کمپنی سےحاصل کرتی ہےاورکبھی انشورنس کمپنی سےلےکرملازم کواداکرتی ہےاور اگر انشورنس کمپنی براہ راست ہسپتال کو ادائیگی کرے تو اس کاکیاحکم ہے؟
صورتِ مسئولہ میں اگرواقعۃً ملازم خودانشورنس کمپنی سےمعاملہ نہیں کرتا، بلکہ ملازم کی کمپنی اپنے ملازمین کےلئےعلاج کی سہولت مہیاکرنےکےپیشِ نظرخود انشورنس کمپنی سےمعاہدہ کرتی ہےتو اگرچہ ان دونوں کمپنیوں کےلئےانشورنس کایہ معاملہ کرناجائزتونہیں ہے، لیکن ملازمین کےلئےعلاج کی سہولت حاصل کرنےکی گنجائش ہوجائےگی۔ چاہےعلاج کاخرچہ انشورنس کمپنی خود ہسپتال کو اداکرے یاپھرابتداءً ملازم ہسپتال کو اداکرے اورپھراپنی کمپنی سےوصول کرے۔ ہاں اگرکہیں ایساہوکہ ملازم ہسپتال کورقم ادا کرنے کےبعدبراہِ راست انشورنس کمپنی سےوصول کرےیا انشورنس کمپنی اس کےاکاونٹ میں رقم بھیج دےتوچونکہ انشورنس کمپنی کی غالب آمدنی حرام ہے اس لئےملازم کےلئےایساکرناجائز نہیں ہوگا۔البتہ اس صورت میں اگرملازم کوکسی طریقہ سےیہ معلوم ہوجائےکہ میری کمپنی نےانشورنس کمپنی کےپاس ملازمین کےعلاج کےلئےجتنی رقم جمع کرائی ہےاس میں سے اس وقت جتنی رقم باقی ہے،میراعلاج اسی حدتک ہوجائےگا تو اس بھی کی گنجائش ہے ۔