بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

رضاعی بہن یابھائی کے بہن بھائیوں سےنکاح کرنا

سوال

زید،خالدہ کارضاعی بھائی ہے(یعنی زید نے خالدہ کے ساتھ مل کر خالدہ کی والدہ کا دودھ پیا ہے) کیاخالدہ کاکوئی بھائی زید کی بہنوں میں سےکسی سےنکاح کرسکتاہےاسی طرح زیدیا اس کےدوسرے بھائی خالدہ یا اس کی کسی بہن سےنکاح کرسکتےہیں یانہیں؟

جواب

رضاعی بہن یا بھائی

زید،خالدہ اوراس کےدیگربہن بھائیوں کےلئےرضاعی بھائی ہےان کانکاح آپس میں شرعاً جائزنہیں، البتہ خالدہ کےبھائی کانکاح زیدکی بہنوں سےجائزہے اسی طرح زید کےدوسرےبھائیوں کاخالدہ اوراس کی بہنوں کےساتھ بھی نکاح جائز ہے۔
رد المحتار،ابن عابدين الشامي(م: 1252هـ)(3/ 213 )سعيد
يحرم من الرضاع ما يحرم من النسب۔
  رد المحتار،ابن عابدين الشامي(م: 1252هـ) (3/ 217)سعيد
(ولا حل بين رضيعي امرأة) لكونهما أخوين وإن اختلف الزمن والأب (ولا) حل (بين الرضيعة وولد مرضعتها) أي التي أرضعتها (وولد ولدها) لأنه ولد الأخ۔
الفتاوى الهندية (1/ 343)دار الفكر
وتحل أخت أخيه رضاعا كما تحل نسبا مثل الأخ لأب إذا كانت له أخت من أمه يحل لأخيه من أبيه أن يتزوجها كذا في الكافي۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس