آج کل موبائل میں بہت سے خرافات ہیں ان میں سےایک المیہ میسج کابھی ہےکہ موبائل پر طرح طرح کے میسج بھیج دیئےجاتےہیں بعض میسج جونصیحت آموزہوتےہیں اوربعض میسج انسان کےایمان کو خطرےمیں ڈال دیتےہیں انہی میسجوں میں سے ایک میسج یہ ہےکہ میسج کےشروع میں یہ لکھا ہواتھا جس کا مفہوم یہ ہےکہ اس میسج کواگرآگےبھیجوگےتوپوراپڑھناورنہ مٹادینااوردرمیان بہت جگہ خالی چھوڑکرآگےلکھاہواتھا مجھےمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قسم میں کلمے طیبہ(لا اله الا الله محمد رسول الله)کو دس آدمیوں تک پہنچاؤں گا۔اب اس کوپڑھنےکےبعدپڑھنےوالےنےاس کوکسی کی طرف نہیں بھیجااورمٹادیا۔اب آیا اس پڑھنے والےپر کفارہ ہوگایانہیں اورکلمہ کوموبائل کےذریعہ دوسروں تک بھیجنا ضروری ہوگایابغیرموبائل یعنی آمنےسامنے دس بندوں کو یہ کلمہ سنانے سے یہ قسم پوری ہوجائیگی یا نہیں ؟