بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

حالتِ حیض میں جماع كیا تو دو غسل لازم ہوں گے یا ایک ؟

سوال

جب آدمی اپنی بیوی سے حالتِ ناپاکی(حیض) میں جماع کرے تو عورت کو ناپاکی  سے فارغ ہونے کےبعدناپاکی  اور جنابت میں سے ہرایک کےلئے الگ الگ غسل کرنا ضروری ہے یا ایک ہی غسل دونوں کےلئےکافی ہے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں حیض بند ہونے کے بعد ایک ہی غسل کافی ہے اور یہ حیض اور جنابت دونوں کے لئےہوگا، اگر عورت نے حالتِ ناپاکی ہی میں جنابت کا غسل کیا اگرچہ اس سے صفائی تو حاصل ہوجائےگی لیکن ناپاکی کاخون  بند ہونے کے بعد غسل کرناضروری ہوگا۔
كما في المبسوط لمحمد بن أحمد السرخسي(م:483ه) (1/44) دارالمعرفة بيروت
والاطهار يحصل بغسل جميع البدن ولأن مبنى الأسباب الموجبة للطهارة على التداخل. ألا ترى أن الحائض إذا أجنبت يكفيها غسل واحد؟ ولأن مبنى الأسباب الموجبة للطهارة على التداخل.(ألا ترى)أن الحائض إذا أجنبت يكفيها غسل واحد.(كذافي البناية، (١/٣١٩) دار الكتب العلمية)۔
وفي المحيط البرهاني، برهان الدين محمود بن أحمد(م:616ه)(1/87) دارالكتب العلمية
وإذا أجنبت المرأة ثم أدركها الحيض فهي بالخيار إن شاءت اغتسلت؛لأن فيه زيادة تنظيف وإزالة أحد الحدثين، وإن شاءت أخرت الاغتسال حتى تطهر؛لأن الاغتسال للتطهيرحتى تتمكن من أداء الصلاة،… المرأة إذا أجنبت ثم أدركها الحيض أو الحائض إذا أجنبت ثم طهرت حتى وجب عليها الاغتسال، فهذا الاغتسال يكون من الجنابة أو الحيض؟… ظاهر الجواب أن الاغتسال يكون منهما جميعاً۔

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس