بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

شوہرکی سابقہ بیوی سےبیٹی کا،بیوی کےسابقہ شوہرسےبیٹےکےساتھ نکاح درست ہے

سوال

ہندہ(متوفیٰ عنہازوجھا)نےعدت پوراہونےکےبعدخالدسےشادی کرلی درانحالیکہ ہندہ کی سابقہ شوہر سےایک بیٹی ہےاورخالدکاسابقہ بیوی سےایک بیٹاہے،اب وہ لڑکااورلڑکی دونوں جوان ہو گئےہیں۔ کیااب ان( لڑکااورلڑکی )کاآپس میں نکاح ہوسکتاہےیانہیں؟

جواب

مذکورہ لڑکےاورلڑکی کاآپس میں نکاح ہوسکتاہے،شریعت ِمطہرہ میں  اس کی  کوئی ممانعت  نہیں، بشرطیکہ نکاح حرام ہونےکاکوئی اورسبب موجودنہ  ہو۔
قال الله تعالی: [النساء: 24]
{وَأُحِلَّ لَكُمْ مَا وَرَاءَ ذَلِكُمْ}
أحكام القرآن،أبو بكر أحمد بن علي الرازي الجصاص(م:370هـ)(2/199)قديمي
وقال عطاء أحل لكم ما وراء ذوات المحارم من أقاربكم…قال أبو بكر هو عام فيما عدا المحرمات في الآية وفي سنة النبي صلى الله عليه وسلم
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس