ایک لڑکےکےوالدین اسکی منگنی ایک لڑکی سےکرناچاہتےتھےجبکہ وہ لڑکااس پرراضی نہیں تھا۔ جب والدین نےاپنی بات پربہت زیادہ اصرارکیا۔تولڑکےنےکہاکہ اگرتم نےاس لڑکی کو میرےلیےکردیا (مرادشادی)تومیں اس گاؤں میں نہیں آؤنگااگرآبھی گیاتودومہینے روزے رکھوں گا۔جبکہ وہ لڑکاابھی تک گاؤں میں نہیں گیا۔اگروہ لڑکااب گاؤں چلاگیاتوآیاوہ دومہینے روزے رکھےگا یانہیں اگررکھےگا توپےدرپےرکھے گا یاکس طرح۔واضح رہےکہ اس لڑکےنےمذکورہ الفاظ ہی بولےتھے۔ان الفاظ کوبولتےہوئےاس لڑکےنے گاؤں جانےکی صورت میں اپنےاوپردومہینےکےروزےلازم کرنےکی نیت کی تھی۔اس لڑکےکےوالدین نےاس کی منگنی اس لڑکی سےکردی ہےلیکن ابھی تک شادی نہیں ہوئی۔
سوال میں ذکرکردہ تفصیل کےصحیح ہونے کی صورت میں اگروہ لڑکا شادی سے پہلےگاؤں چلا جائےتواس پرکچھ لازم نہیں ہوگالیکن اگرشادی کےبعدجائےتواس کواختیارہےکہ یاتووہ دومہینےکےروزےرکھے یاپھرکفارہ یمین اداکرےاورکفارہ یمین یہ ہےکہ دس بھوکےغریبوں کودووقت پیٹ بھرکر کھاناکھلائےیادس غریبوں کودرمیانی درجےکےکپڑےدےاوراگردونوں چیزوں میں سےکسی پرقادرنہ ہوتوتین دن لگاتارروزے رکھے۔ واضح رہےکہ دومہینے روزےرکھنےکی صورت میں لگاتارروزےرکھنالازم نہیں،وقفہ وقفہ سےبھی رکھ سکتاہے۔