بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

پھوپھا سے پردہ کرنا ضروری ہے۔

سوال

ایک گھر میں دو بھائیوں کے عقد میں پھوپھی،بھتیجی ہیں،پھوپھی کی عمر لگ بھگ 40/45 سال ہے اور پھوپھا بھی قریب قریب اسی عمر کے ہیں  ۔دریافت طلب امر یہ ہے کہ  کیا قرآن وسنت اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ جب تک پھوپھی حیات ہوتو بھتیجی پھوپھا سے پردہ نہ کرے؟

جواب

مذکورہ صورت میں  پھوپھو کا اگرچہ فی الوقت ان کی بیوی  کی بھتیجی سے نکاح نہیں ہو سکتا لیکن چونکہ پھوپھا کے ساتھ  بیوی  کی بھتیجی کا نکاح ہمیشہ کے لیے ممنوع نہیں ہے اس لیے پھوپھا سے پردہ کرنا ضروری ہے۔
الدر المختار،علاء الدین الحصکفی(م:1088ھ)(6/ 364)ایچ۔ایم۔سعید
(وينظر الرجل من الرجل) ….(ومن محرمه) هي من لا يحل له نكاحها أبدا بنسب أو سبب۔
  بدائع الصنائع،علاء الدین الکاسانی(م:587ھ)(2/300)علمیۃ
 ثم صفة المحرم أن يكون ممن لايجوز له نكاحها على التأبيد إما بالقرابة أو الرضاع أو الصهرية۔
ردالمحتار،ابن عابدین الشامی(م:1252ھ)(2/464)ایچ۔ایم۔سعید
والمحرم من لا يجوز مناكحتها على التابيد بقرابةأورضاع أو صهرية۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس