بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

دو سال میں میٹرک نہ کرنے پر نکاح کی دھمکی دینا اور نکاح نہ کرنے پر طلاق کو معلق کرنا

سوال

ایک شخص اپنی بیوی سے کہتا ہے اگر تو نے دو سال کے اندر میٹرک نہیں کی تو میں دوسری شادی کرونگا اگر شادی نہیں کی تو تجھے تین طلاق ۔اب دو سال پورے ہو گئے لیکن بیوی نے میٹرک نہیں کی تو اس شخص نے دوسری عورت سے گواہوں کی موجودگی میں نکاح کر لیا ۔ نکاح کے بعد زوجہ ثانیہ کو پتہ چل جاتا ہے کہ شوہر کی پہلے سے ایک بیوی ہےجسکی وجہ سے زوجہ ثانیہ شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرتی ہے اور کسی بھی صورت میں شوہر کے ساتھ رہنے سے انکار کرتی ہے۔ اب پوچھنا یہ تھاکہ اگر شوہر زوجہ ثانیہ کوطلاق دے دیتا ہے تو کیا اس شخص کی شرط پوری ہو جائیگی ؟ جو کہ زوجہ اول کو کہا تھا کہ اگر تو نے میٹرک نہیں کی تو دوسری شادی کروں گا نہ کرنےکی صورت میں تجھے تین طلاقیں۔

جواب

صورت مسئولہ میں اگر واقعتاًشوہر نے مذکورہ الفاظ ہی کہے تھے تو اس صورت میں جب شوہر نےگواہوں کی موجودگی میں دوسرا نکاح کر لیا اور ایجاب و قبول ہو گیا تو شرط پوری ہوگئی ، اب اس دوسری عورت کو طلاق دے دینے کی صورت میں پہلی عورت کے ساتھ نکاح بدستور باقی رہے گا، اس پر طلاق واقع نہیں ہوگی ۔
رد المحتار،ابن عابدین الشامی(م:1252ھ)(3/ 9)ایچ۔ایم۔سعید
وينعقد أي النكاح أي يثبت ويحصل انعقاده بالإيجاب والقبول۔
رد المحتار،ابن عابدین الشامی(م:1252ھ)(3/ 843)ایچ۔ایم۔سعید
مطلب حلف ليفعلنه بر بمرة… سواء كان مكرها فيه أو ناسيا أصيلا أو وكيلا عن غيره، وإذا لم يفعل لا يحكم بوقوع الحنث حتى يقع اليأس عن الفعل، وذلك بموت الحالف قبل الفعل۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس