بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

جبری پراویڈنٹ فنڈ پر ملنے والے اضافے کاحکم

سوال

سرکاری ملازمین سے پراویڈنٹ فنڈ کے نام سے ہرماہ تنخواہ میں سے کچھ رقم کاٹی جاتی ہے اورریٹائر ڈہونے پر وہ رقم مع اضافے کے لوٹادی جاتی ہے ۔ اس رقم کا لینا ملازم کیلئے کیساہے ؟کیا یہ سود تو نہیں ؟
                                                زید ایک عالم ِدین ہے وہ کہتاہے کہ یہ ملازم صرف اپنی اصلی رقم جو تنخواہ میں سے کاٹی جاتی رہی وصول کرے باقی اضافہ نہ لے کیونکہ یہ سود ہے راہ نمائی فرماکر ثواب دارین حاصل کریں۔ جزاک اللہ خیرًا

جواب

پراویڈنٹ فنڈ کی  جبری کٹوتی پر جو اضافہ ملازم کو ریٹائر ڈ ہونے پر ملتاہے وہ شرعاً ملازم کے حق میں سود نہیں بلکہ ادارہ کی طرف سے عطیہ ہے ۔لہٰذا اس  کا لینا اور اپنے استعمال میں لانا جائز ہے۔ البتہ پرویڈنٹ فنڈ میں جو رقم اپنے اختیار سے کٹوائی جائے تو اس صورت میں ملنے والے اضافہ میں تشبہ بالربوا اور ذریعہ سود بنالینے کا خطرہ ہے لہٰذا اس سے اجتناب کیا جائے۔
البحر الرائق (7/ 327) رشیدیہ
(قوله بل بالتعجيل أو بشرطه أو بالاستيفاء أو بالتمكن) يعني لا يملك الأجرة إلا بواحد من هذه الأربعة والمراد أنه لا يستحقها المؤجر إلا بذلك كما أشار إليه القدوري في مختصره لأنها لو كانت دينا لا يقال أنه ملكه المؤجر قبل قبضه وإذا استحقها المؤجر قبل قبضها فله المطالبة بها وحبس المستأجر عليها وحبس العين عنه وله حق الفسخ إن لم يعجل له المستأجر كذا في المحيط لكن ليس له بيعها قبل قبضها)
الفتاوى الهندية (4/ 463)بیروت
ثم الأجرة تستحق بأحد معان ثلاثة إما بشرط التعجيل أو بالتعجيل أو باستيفاء المعقود عليه فإذا وجد أحد هذه الأشياء الثلاثة فإنه يملكها، كذا في شرح الطحاوي
الدر المختار (9/17)رشیدیہ
(و) اعلم أن (الأجر لا يلزم بالعقد فلا يجب تسليمه) به (بل بتعجيله أو شرطه في الإجارة) المنجزة، أما المضافة فلا تملك فيها الأجرة بشرط التعجيل إجماعا
رد المحتار (9/ 17)رشیدیہ
(قوله لا يلزم بالعقد) أي لا يملك به كما عبر في الكنز؛ لأن العقد وقع على المنفعة وهي تحدث شيئا فشيئا وشأن البدل أن يكون مقابلا للمبدل، وحيث لا يمكن  استيفاؤها حالا لا يلزم بدلها حالا إلا إذا شرطه ولو حكما بأن عجله؛ لأنه صار ملتزما له بنفسه حينئذ وأبطل المساواة التي اقتضاها العقد فصح

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس