بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

میں اپنی بیوی کو بقائمی ہوش وحواش طلاق دیتاہوں کا حکم

سوال

میں اپنی بیوی کو بقائمی ہوش وحواس طلاق دیتاہوں ” مذکورہ بالا جملہ سے کتنی طلاق واقع ہوگی؟ شوہر سے پوچھا گیا کہ اس سے کتنی طلاق کی نیت ہے تمہاری تو اس نے جواباً کہا کہ تین طلاق کی نیت ہے۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں تین طلاقوں کی نیت کےباوجودایک طلاقِ رجعی واقع ہوگی تین واقع نہیں ہوں گی ۔
الفتاوى الهندية (1/ 389)بيروت
وهو كأنت طالق ومطلقة وطلقتك وتقع واحدة رجعية وإن نوى الأكثر أو الإبانة أو لم ينو شيئا. (وكذا في البحر الرائق)
البحر الرائق (3/ 438)رشدیة
كونها صرائح بالاستعمال في معنى الطلاق دون غيره وكونها لا تفتقر إلى النية بأنه صريح فيه لغلبة الاستعمال

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس