بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

مومنہ ،عنایہ اور ماہم کے معانی اور بچیوں کے نام رکھنا

سوال

مومنہ اور عنایہ اور ماہم بچیوں کےنام رکھ سکتے ہیں ۔اور ان کا معافی کیا ہیں جواب دے کر ممنون فرمائیں ؟

جواب

مومنہ کا معنی ایمان لانے والی ،صاحب ایمان ،عنایہ کا معنی تحفہ ، ہدیہ ، توجہ اور ماہم کا معنی ہمارا چاند۔(ماخوذ از فتاوی بنوری ٹاؤن فتویٰ نمبر 1389، 14410720) ایسے نام رکھنا جائز ہے۔ البتہ بہتر یہ ہے کہ بچیوں کےنام صحابیات اور اسلاف امت میں سے جو نیک صالح عورتیں گزری ہیں ان کے نام پر رکھے جائیں ۔
ابو داوٗد (کتاب الادب،باب فی تغییر الاسماء)
عن ابی الدرداء رضی اللہ عنه قال : قال رسول اللہ ﷺ انکم تدعون یوم القیامة باسماءکم  واسماء آباءکم فاحسنوا اسماءکم ۔وفیہ ایضاً عن ابی وھب الجشمی رضی اللہ عنه۔۔۔۔۔قال :قال رسول اللہ ﷺ: تسموا باسماء الانبیاء۔۔۔
البیھقی شعب الایمان(8299)
عن ابی سعید وابن عباس رضی اللہ عنھما قالا:قال رسول اللہ ﷺ:من ولد له ولد فلیحسن اسمه،وادبه واذا بلغ فلیزوجه۔۔۔۔

فتوی نمبر

واللہ اعلم

)

(

متعلقہ فتاوی

17

/

41

darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس