بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

گٹکا ، پان نسوار کے استعمال کے دوران یا بعد میں ذکر و نماز پڑھنا

سوال

ایک مسئلہ کےبارے میں راہ نمائی مطلوب ہے کہ گٹکا پان کھاتے وقت /نسوار رکھتے وقت اللہ رب العزت کا ذکر کرسکتے ہیں یا نہیں ۔ کیونکہ اس وقت ذکر کرنا دشوار ہوتاہے۔
کیا جس طرح پیاز کھاکر مسجد آنا منع ہے اس سے فرشتوں کو مسجد میں آنے سے تکلیف ہوتی ہے تو کیا اسی طرح پان وغیرہ کھاکر مسجد میں آنا اور نماز پڑھنا ٹھیک ہے یا نہیں سگریٹ اور تمباکو نوشی کا شرعی حکم کیا ہے /قرآن وسنت کی روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں ۔

جواب

ذکر اللہ کی عظمت کا تقاضا یہ ہے کہ ذکر کے وقت منہ میں بدبودار چیز نہ ہو اگرچہ فی نفسہٖ ان چیزوں کے استعمال کے وقت ذکر کرنا جائز ہے مگر ادب کے خلاف ہے۔ ذکر کے دوران ان چیزوں سے منہ خالی ہونا چاہیے۔سگریٹ ،پان نشہ آور اور مضر صحت نہ ہو تو اسکا استعمال مباح ہے ،گٹکا مضر صحت کے ساتھ ساتھ قانوناً بھی اس کے استعمال پر پابندی ہے۔ لہٰذا اس کے استعمال سے پرہیز لازم ہے اگر سگریٹ پان کے استعمال سے منہ میں بدبو ہو تو منہ صاف کرکے مسجد جائیں۔
رد المحتار (6/ 461)سعید
ويؤخذ منه كراهة التحريم في المسجد للنهي الوارد في الثوم والبصل وهو ملحق بهما، والظاهر كراهة تعاطيه حال القراءة لما فيه من الإخلال بتعظيم كتاب الله تعالى اهـ ۔
مجموعۃ رسائل اللکنوی (2/302) ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیۃ ،کراتشی 
 فان استلزمت الکراہۃ،فانمایستلزم  الکراہۃ التنزیہیۃ لا التحریم ولا الکراہۃالتحریمیۃ ۔

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس