بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

کلماتِ اذان صحیح ادا نہ کرنے والے کی اذان کا حکم

سوال

ایک آدمی اذان کے کلمات اس طرح ادا کرتا ہے (أشھد أن لا الہ إلا اللہ)کی بجائے (أسھد أن لا الہ إلا اللہ)اور (حی علی الفلاح)کی بجائے(حَئَی لَفَّلا)۔ اس  کا مطلب اور اس طرح الفاظ کہنے سےاذان ہوگی یا نہیں؟

جواب

 صورت مسئولہ میں مؤذن یا تو بعض کلمات ِ اذان بالکل حذف کر جاتا ہے  یا ان کی ادائیگی میں فحش غلطی کرتا ہے ، ان دونوں صورتوں میں اذان نہیں ہوتی ، اس اذان کا اعادہ (دوبارہ کہنا) ضروری ہوتا ہے۔ اس لیے کہ اذان میں ایسی غلطی کرنا جس سے معنی بگڑ جائے ، اس سے اذان نہیں ہوتی اور اس کے بعد جو نماز پڑھی جائے وہ نماز بلا اذان ہوگی ،البتہ نماز ہو جائے گی۔ نیز مؤذن کا تقرر کرتے وقت اس بات کا پورا لحاظ رکھنا چاہئے کہ مؤذن الفاظ کی صحیح ادائیگی پر قادر ہو  اور کسی قسم کی غلطی نہ کرتا ہو ۔ اگر یہ صفات نہ ہوں تو ایسے مؤذن کا تقرر نہیں کرنا چاہیے۔
سنن أبي داود،سليمن بن اشعث السجستاني(م:275ه)(1/ 97)لدهيانوي
عن ابن عباس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ليؤذن لكم خياركم وليؤمكم قراؤكم»۔
        الموسوعة الفقهية الكويتية،ہیئۃ کبار علماء الاسلام(2/ 364)علوم الاسلامیۃ
اللحن الذي يغير المعنى في الأذان كمد همزة الله أكبر أو بائه يبطل الأذان، فإن لم يغير المعنى فهو مكروه وهذا عند الجمهور، وهو مكروه عند الحنفية قال ابن عابدين: اللحن الذي يغير الكلمات لا يحل فعله۔
      الفقه الإسلامي وأدلته،وہبۃ الزحیلی(م:1436ھ)(1/ 709)رشیدیۃ
يكره التلحين وهو التطريب أو التغني أو التمديد الذي يؤدي إلى تغيير كلمات الأذان، أو الزيادة والنقص فيها، أما تحسين الصوت بدون التلحين فهو مطلوب۔
   حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح،احمد بن محمد(م:1231ھ) (ص: 199)رشیدیۃ
“ويكره التلحين” وهو التطريب والخطأ في الإعراب وأما تحسين الصوت بدونه فهو مطلوب۔

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس