بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

کفار کے شعار دیوالی وغیرہ میں مسلمانوں کی شرکت

سوال

دیوالی کے موقع پر پٹاخے ، مٹھائی کھانے مبارکبادی دینے کا کیا حکم ہے اور اس کے بارے میں اسلام کی تعلیمات کیا ہیں؟

جواب

جو تقریبات کفار کے شعار میں شامل ہیں ان میں مسلمانوں کا شریک ہونا یا مبارکباد دینا جائز نہیں ہے۔اگر کسی مسلمان نے کفار کے شعار کی تعظیم کرتے ہوئے اس میں شرکت کی تو ایسے شخص کے بارے میں کفر کا اندیشہ ہے۔
:سنن أبي داود (2/ 559)م: محمودیہ
عن ابنِ عُمَرَ، قال: قال رسولُ الله  صلَّى الله عليه وسلم : مَن تَشَبَّه بقومٍ فهو منهم”
:الدر المختار (10/520) رشیدیة
(والإعطاء باسم النيروز والمهرجان لا يجوز) أي الهدايا باسم هذين اليومين حرام (وإن قصد تعظيمه) كما يعظمه المشركون (يكفر)
:الفتاوی البزازیۃ (2/ 454) العلمیة
المسلم اذا اھدی یوما النیروز الی مسلم آخر شیئا ولم یرد به تعظیم ذلک الیوم ولکن جری علی ما اعتاد بعض الناس لا یکفر لکن لا ینبغی لہ ان یفعل ذلک ویفعلہ قبله او بعدہ کی لا یکون تشبیہا باولئٰک والموافقة فی العبادۃ

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس