بعض دفعہ ہمارے اکاؤنٹ میں پیسےآجاتے ہیں جس کا ہمیں پتہ نہیں چلتا کہ یہ رقم کس نے جمع کرائی،اب اس کی صورت یہ ہوتی ہےکہ کسی نےاکاؤنٹ نمبر غلط لکھ دیاجس کی وجہ سےرقم اس کےاپنےاکاؤنٹ میں جانےکےبجائےمیرےاکاؤنٹ میں آگئی،اس طرح کامعاملہ پہلےبھی میرےساتھ پیش آیاجس کےحل کےلئے ہم نےبینک والوں سےرابطہ کیا،کہ اس طرح کی صورتِ حال جب پیش آئےتو ہم سےرابطہ کریں، اورایک مرتبہ جب یہ صورتِ حال پیش آئی توبینک والوں نےہم سےرابطہ کیااورہم نےوہ رقم واپس کردی۔ لیکن جب اس دفعہ یہ صورتِ حال پیش آئی تو بینک کی طرف سےبھی کوئی اطلاع نہیں آئی اس معاملے کا کافی عرصہ ہوگیا۔اب میرےلئےکیاحکم ہےکہ میں ان پیسوں کاکیاکروں؟یاکسی خیرکےمصرف میں استعمال کرلی جائے؟
جب آپ کو اس بات کا یقین ہوجائے کہ آپ کےاکاؤنٹ میں آنے والی رقم کسی غلطی کی وجہ سے آئی ہے،تو یہ رقم آپ کے پاس امانت ہے، حتی الامکان اس کے مالک کو تلاش کرکے اُس تک رقم پہنچاناآپ پر لازم ہے،نیزمالک کوتلاش کرنااُس وقت تک ضروری ہےجب تک یقین ہوکہ وہ اپنی رقم تلاش کررہاہوگا۔اورجب اس کی طرف سےتلاش ختم کرنےکایقین ہوجائےتومالک کی طرف سےوہ رقم کسی فقیرکوصدقہ کرناضروری ہے، البتہ صدقہ کےبعدمالک مل جائےتواس کواختیارہوگاچاہےصدقہ کوبرقراررکھےچاہےآپ سےرقم کامطالبہ کرے،اس صورت میں آپ پررقم واپس کرناضروری ہے۔