بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن

مطلوبہ فتوی کے حصول کے لیے الفاظ منتخب کریں

عنوان کا انتخاب کریں

.

کرپٹوں کرنسی میں پیسے انویسٹ کرکے نفع حاصل کرنے کا حکم

سوال

ایک آنلائن ارننگ پلیٹ فارم کی شرعی حیثیت کے بارے میں معلومات درکار ہیں ۔ آرنگٹن کیپیٹل کیا ہے؟ آرنگٹن کیپیٹل ایک آن لائن سرمایہ کاری کا پلیٹ فارم ہے جہاں آپ اپنی رقم جمع کر کے روزانہ منافع حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم آپ کی رقم کو مشہور کرپٹو کرنسی ایکسچینجز (جیسے بینانکے یا دیگر) میں سرمایہ کاری کے لیے استعمال کرتا ہے، اور جدید اسمارٹ سسٹمز کی مدد سے آپ کو منافع فراہم کرتا ہے۔ یہ کیسے کام کرتا ہے؟ آرنگٹن کیپیٹل آپ کی جمع شدہ رقم کو مختلف ایکسچینجز پر استعمال کرتا ہے۔ یہاں یہ پلیٹ فارم کیا کرتا ہے۔ نمبر1:سرمایہ کاری کا عمل: آپ کی رقم کو کرپٹو کرنسی ایکسچینجز (جیسے بینانکے) پر منتقل کیا جاتا ہے۔ ایکسچینجز پر کرپٹو کرنسیوں کے قیمتوں میں معمولی فرق ہوتا ہے۔ نمبر2.: منافع کمانے کا عمل: اسمارٹ روبوٹ اور الگورتھم ایکسچینجز پر کرپٹو کرنسی کی قیمتوں کا موازنہ کرتے ہیں۔ جب کسی کرنسی کی قیمت ایک ایکسچینج پر کم ہو اور دوسرے پر زیادہ ہو، تو یہ کرنسی کو کم قیمت پر خرید کر زیادہ قیمت پر بیچ دیتے ہیں۔ یہی عمل بار بار دہرایا جاتا ہے، جس سے آپ کی جمع شدہ رقم پر منافع پیدا ہوتا ہے۔ مثال: پلیٹ فارم نے بینانکے سے ایک کرنسی یو ایس ڈی ٹی 100 میں خریدی اور اسے دوسرے ایکسچینج پر105 یو ایس ڈی ٹی میں بیچ دیا۔ اس عمل سے 5 یو ایس ڈی ٹی کا منافع ہوا، جس میں سے آپ کو ایک مقررہ شرح کے مطابق حصہ ملتا ہے۔ منافع کا نظام آپ کو روزانہ کے منافع کی شرح آپ کے جمع کردہ فنڈز کے مطابق ملتی ہے۔ یہ تین مختلف لیولز میں تقسیم ہے: نمبر1. وی آئی پی1 (10-100 یو ایس ڈی ٹی): جمع کریں: 10-100 یو ایس ڈی ٹی روزانہ منافع:20فیصد مثال: اگر آپ 100 یو ایس ڈی ٹی جمع کرتے ہیں، تو آپ کو ہر روز 20 یو ایس ڈی ٹی کا منافع ملے گا۔ نمبر3. وی آئی پی3 (500-1000 یو ایس ڈی ٹی): جمع کریں: 500-1000 یو ایس ڈی ٹی روزانہ منافع: 23فیصد مثال: اگر آپ 500 یو ایس ڈی ٹی جمع کرتے ہیں، تو آپ کو ہر روز 115 یو ایس ڈی ٹی کا منافع ملے گا۔ ٹیم بونس ارننگ پلیٹ آپ کو دوسروں کو مدعو کرنے پر اضافی انعامات فراہم کرتا ہے۔ اس نظام کو “ریفرل بونس” کہا جاتا ہے۔ نمبر1. پہلا لیول (لیول 1): آپ کے ریفر کردہ فرد کی جمع شدہ رقم کا 10فیصد۔ مثال: اگر آپ کے دوست نے 100 یو ایس ڈی ٹی جمع کیے، تو آپ کو 10 یو ایس ڈی ٹی ملے گا۔ نمبر2. دوسرا لیول (لیول 2): آپ کے دوست کے ریفر کردہ فرد کی جمع شدہ رقم کا 2%۔ مثال: اگر دوسرے شخص نے 200 یو ایس ڈی ٹی جمع کیے، تو آپ کو 4 یو ایس ڈی ٹی ملے گا۔ 2. وی آئی پی 2 (100-500 یو ایس ڈی ٹی): جمع کریں: 100-500 یو ایس ڈی ٹی روزانہ منافع: 21فیصد مثال: اگر آپ 200 یو ایس ڈی ٹی جمع کرتے ہیں، تو آپ کو ہر روز 42 یو ایس ڈی ٹی کا منافع ملے گا۔ 3. تیسرا لیول (لیول 3): تیسرے لیول کے فرد کی جمع شدہ رقم کا 1%۔ مثال: اگر تیسرے فرد نے 500 یو ایس ڈی ٹی جمع کیے، تو آپ کو 5 یو ایس ڈی ٹی ملے گا۔ جتنے زیادہ افراد آپ کے ذریعے شامل ہوں گے، اتنے زیادہ بونس آپ کو ملیں گے۔ — آرنگٹن کیپیٹل کا فائدہ کیوں؟ نمبر1. محفوظ سرمایہ کاری: آپ کی رقم دنیا کے بڑے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز میں استعمال کی جاتی ہے، جہاں جدید ٹیکنالوجی اور اسمارٹ روبوٹ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ نمبر2. تیز منافع: روزانہ کی بنیاد پر آپ کو منافع فراہم کیا جاتا ہے۔ نمبر3. اضافی انعامات: دوسروں کو مدعو کرنے پر مزید بونس حاصل کریں۔ نمبر4. لچکدار نظام: آپ اپنی سرمایہ کاری کو کسی بھی وقت بڑھا سکتے ہیں یا ٹیم بنا کر مزید کمائی کر سکتے ہیں۔ خلاصہ آرنگٹن کیپیٹل ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں آپ اپنی رقم کو محفوظ طریقے سے سرمایہ کاری کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم کرپٹو کرنسی کی قیمتوں کے فرق سے منافع کماتا ہے۔ آپ کو روزانہ منافع کے ساتھ ساتھ دوسروں کو مدعو کرنے پر اضافی انعامات بھی ملتے ہیں۔

جواب

نمبر1)۔۔۔مروجہ ڈیجیٹل کرنسی کی تمام اقسام کا کاروبار متعدد مفاسد پائے جانے کی وجہ سے ممنوع ہے، سوال میں ذکر کردہ کاروبار میں مختلف شکلوں میں ڈیجیٹل کرنسی کا ہی کاروبار ہوتا ہے، اس لیے یہ صورتیں بھی ممنوع ہوں گی نیز بائنانس کے پلیٹ فارم پر کیے جانے والے کاروبار کی بعض صورتیں مثلا فیوچرٹریڈنگ، آپشن ٹریڈنگ اور نیٹورک مارکیٹنگ میں غیر شرعی عقود اور قمار کا عنصر پایا جاتا ہے اس لیے اس میں کاروبار کے لیے انویسٹ کرنے سے اجتناب لازم ہے، جبکہ یہ کاروبار قانوناً بھی رجسٹرڈ نہیں ہوتے۔
نمبر2)۔۔۔ نیٹورک مارکیٹنگ یا ٹیم بونس کی شکل میں ملنے والے منافع کی بنیاد کسی دوسرے بندے کی محنت پر ہوتی ہے جس پر ہمارا کوئی حق نہیں لہذا منافع ملنے کی یہ صورت بھی جائز نہیں۔
[المائدة: 91]
{إِنَّمَا يُرِيدُ الشَّيْطَانُ أَنْ يُوقِعَ بَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ فِي الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ وَيَصُدَّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَعَنِ الصَّلَاةِ فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ}
البحر الرائق (5/ 279) دار الكتاب الإسلامي
وأما شرائط المعقود عليه فأن يكون موجودا مالا متقوما مملوكا في نفسه وأن يكون ملك البائع فيما يبيعه لنفسه وأن يكون مقدور التسليم فلم ينعقد بيع المعدوم وما له خطر العدم كنتاج النتاج والحمل واللبن في الضرع والثمر والزرع قبل الظهور۔
حاشية ابن عابدين (6/ 403) دار الفكر-بيروت
لأن القمار من القمر الذي يزداد تارة وينقص أخرى، وسمي القمار قمارا لأن كل واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه، ويجوز أن يستفيد مال صاحبه وهو حرام بالنص۔
مجلة الأحكام (1/ 98) دار الجيل
لا يجوز لأحد أن يأخذ مال أحد بلا سبب شرعي هذه القاعدة مأخوذة من المجامع وقد ورد في الحديث الشريف «لا يحل لأحد أن يأخذ متاع أخيه لاعبا ولا جادا فإن أخذه فليرده» فإذا أخذ أحد مال الآخر بدون قصد السرقة هازلا معه أو مختبرا مبلغ غضبه فيكون قد ارتكب الفعل المحرم شرعا۔
darulifta

دارالافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ

جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ  کا ایک نمایاں شعبہ دارالافتاء ہے۔ جو کہ عرصہ 20 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی رہنمائی کی خدمات بخوبی  سرانجام دے رہا ہے

سوال پوچھیں

دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ سے تحریری جوابات  کے حصول کے لیے یہاں کللک کریں

سوشل میڈیا لنکس